منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

عمران خان کو نیب کو چیلنج کرنا مہنگا پڑ گیا، تحقیقات شروع ہونے کے بعد اہم ترین ادارے میں بڑی بے ضابطگیاں سامنے آ گئیں، چونکا دینے والے انکشافات

datetime 8  اپریل‬‮  2018 |

پشاور (نیوز ڈیسک) نیب نے خیبرپختونخوا احتساب کمیشن میں بھرتیوں میں بڑے پیمانے پر ہونے والی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، ان بے ضابطگیوں میں درخواستیں دینے والے درجنوں امیدواروں کا ریکارڈ غائب کرنے، غیر قانونی بھرتیوں اور خلاف ضابطہ تعیناتیوں کے بارے میں انکشاف ہوا ہے۔ اس حوالے سے نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ

احتساب کمیشن میں بھرتیوں کے دوران 2 امیدواروں کی انٹرویو شیٹ پر چیئرمین نے نو لکھا جسے یس کر دیا گیا، بھرتی کے لیے درخواستیں دینے والے درجنوں امیدواروں کا ریکارڈ ہی غائب کر دیا گیا، نیب ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کا نام کامیاب امیدواروں میں نہیں پھر بھی وہ بھرتی ہوگئے، انکوائری میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے کے لیے درخواست دینے والوں کو ایڈیشنل ڈائریکٹر لگانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ امیدواروں کو سلیکشن کمیٹی نے مسترد کیا لیکن اس کے باوجود وہ بھرتی ہوگئے، درجنوں افسران کو بغیر تجربہ بھرتی کیے جانے اور انٹرمیڈیٹ کرنے والے کو احتساب کمیشن میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لگانے کا بھی علم ہوا ہے اس کے علاوہ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن کی 62 میں سے60 امیدواروں کی درخواستیں بغیر وجہ مسترد کی گئیں۔ واضح رہے کہ بے ضابطگیوں کے حوالے سے نیب کو عمران خان نے چیلنج کیا تھا کہ وہ خیبرپختونخوا میں کسی کو پکڑسکتی ہے تو پکڑ لے۔   نیب نے خیبرپختونخوا احتساب کمیشن میں بھرتیوں میں بڑے پیمانے پر ہونے والی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، ان بے ضابطگیوں میں درخواستیں دینے والے درجنوں امیدواروں کا ریکارڈ غائب کرنے، غیر قانونی بھرتیوں اور خلاف ضابطہ تعیناتیوں کے بارے میں انکشاف ہوا ہے۔ اس حوالے سے نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ احتساب کمیشن میں بھرتیوں کے دوران 2 امیدواروں کی انٹرویو شیٹ پر چیئرمین نے نو لکھا جسے یس کر دیا گیا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…