اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

پویس نے امریکی سفارتخانے کی گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص کی ہلاکت کے واقعہ کی مکمل رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کردی،غلطی کس کی تھی؟ملزم سفارتکار کو کس کے کہنے پر چھوڑاگیا؟افسوسناک انکشافات

datetime 8  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)امریکی سفارتخانے کی گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی مکمل رپورٹ پولیس نے وزارت داخلہ کو ارسال کردی۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے اسلام آباد واقعے کی رپورٹ طلب کیے جانے پر پولیس نے مکمل

رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کردی جس میں واقعے کے روز ڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولیس سارجنٹ کا موقف درج ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گاڑی نے سگنل کی خلاف ورزی کی۔ رپورٹ کے مطابق ٹریفک سارجنٹ نے مؤقف اپنایا کہ حادثے کے بعد پولیس کو ملزم کا میڈیکل کرانے کا مشورہ دیا گیا، میڈیکل کرانے سے تعین ہوجاتا کہ ملزم ہوش میں تھا یا نہیں۔ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانا کوہسار نے سفارتکار کے استثنیٰ کا جواز پیش کیا اور اسے اپنی صوابدید پر جانے کی اجازت دی۔ وزارت داخلہ نے پولیس پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملزم سفارتکار کس کے کہنے پر چھوڑا گیا۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے امریکی سفارتکار کو چھوڑنے کے معاملہ پر متعلقہ ایس ایچ او سے بھی وضاحت طلب کرلی۔ اسلام آباد پولیس کے ذرائع کے مطابق ایس پی نے امریکی سفارتخانے سے رابطے کی کوشش کی جس پر سفارتخانے نے کہا کہ وہ براہ راست رابطہ نہیں کر سکتے، اگر پولیس وزارت خارجہ کے ذریعے رابطہ کرے تو جواب دیں گے۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…