کراچی (این این آئی) ملٹری کورٹ نے دھشت گردی کے واقع میں 7پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے میں ملوث 2دھشت گردوں کو سزائے موت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کے ماہر تفتیشی آفیسر ڈی ایس پی اعجاز حسین مغل کی بہترین تفتیش رنگ لے آئی جس کے نتیجے میں فوجی عدالت نے 2دھشت گردوں محمد اسحاق عرف بوبی عرف حسین ولد محمد ابراہیم اور
محمد عاصم عرف احمد عرف کیپریعرف ماموں عرف مصطفی ولد عبد الرحمان کو سزائے موت سنا دی۔ واضع رہے کہ 20اپریل 2016کو پاکستان بازار تھانہ کی حدود سیکٹر 15اورنگی ٹاؤن میں پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں جو پولیس موبائل پر سوار تھے مسلح دھشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے اس مقام پر4 اہلکاروں اور بنگلہ بازار کے قریب بھی گلی میں ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں پر فائرنگ کر کے تین اہلکاروں ہیڈ کانسٹیبل عبد الستار ، کانسٹیبل رستم علی، کانسٹیبل محمد اسماعیل ، کانسٹیبل یاسین، کانسٹیبل دائم الدین ، کانسٹیبل وزیر علی، کانسٹیبل غلام رسول کو شہید کر دیا تھا۔ بعد ازاں واقع کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ میں مقدمہ 139/2016درج ہوا تفتیش اس وقت سی ٹی ڈی میں تعینات ماہر تفتیشی افسر اعجاز حسین مغل کو دی گئی۔ جن کی ماہر انہ تفتیش نے دھشت گردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا اور گزشتہ روز فوجی عدالت سے مذکورہ دونوں دھشت گردوں کو سزائے موت سنائی گئی۔ واضع رہے کہ ڈی ایس پی اعجاز حسین مغل ان دنوں انویسٹی گیشن ضلع سٹی میں تعینات ہیں۔