کراچی (این این آئی) متحد ہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی محبوب عالم،اراکین صو بائی اسمبلی سیف الدین خالداور کامران فاروقی نے پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی یہ اعلان انہوں نے چیئر مین پی ایس پی سید مصطفی کمال ، صدر انیس قائم قائم خانی کے ہمراہ پاکستان ہاوس میں پرہجوم پریس کانفرنس میں کیا۔ اس مو قع پر پی ایس پی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاکہ پاک سر زمین پارٹی کراچی شہر کو دنیا کا سب سے پرامن اور خوبصورت ترین شہر بنائیگی
جہاں پر کوئی جرم کرنے سے پہلے سو دفعہ سوچے اور اگر کوئی جرم کرنے کی ہمت بھی کرے تو سزا سے نہ بچ پائے۔ آج پاک سر زمین پارٹی میں ہر قومیت ،ہر گروہ حتی کے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد ہمارے ساتھ ہیں اور ا یسے ہی کراچی مضبوط ہوگا اور اس سے سب سے زیادہ فائدہ اردوبولنے والے کو ہے، ہمیں سب کی راہوں سے کانٹے چننے ہیں اسلئے ہم سب اکائیوں کا زکر کرتے ہوں کیونکہ پی ایس پی سب کی نمائندہ جماعت ہے ہم چاہتے کراچی میں تعلیم کے لئے اچھی یونیورسٹیز ہوں ،کراچی معاشی حب ہے کراچی ترقی سے پاکستان کی خوشحالی وابتہ ہے ۔ِ ہمارا نظریہ سچا ہے اوریہ ہمارے سچے نظریہ کی تائید ہے جو لوگ جو ق در جو ق ہمارے قافلے میں شامل ہورہے ہیں انشاء اللہ 2018 کے الیکشن میں پاک سر زمین پارٹی سندھ کے شہری علاقوں سے کلین سوئپ کریں گے، آنے والے نئے وزیر اعلی یا تو یا ہمارا حمایت یافتہ ہوگا،انہوں نے کہاکہ ہم نے کسی کو بھی گالی نہیں دی ہمیں پتہ تھا جب یہ لوگ سچ جان جائیں گے خود چلے آئے گے جس طرح سے ان کی سابقہ جماعت میں آپس کے مسائل چل رہے ہیں اس وجہ سے مستقل لوگ آرہے ہیں انہوں نے کہاکہ آج میری پارٹی سے ہر قومیت اور ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ پاک سر زمین میں ہمارے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ ہم 6 اپریل کو کشمیر کے لیے آواز اٹھارہے تھے اور چاہے فلسطین میں ظلم ہو
یا شام کے مسلمانوں کے خلاف ظلم ہو تو دل تڑپتا ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ اس شہر میں ایک علاقے کے لوگ دوسرے علاقے کے لوگوں سے دل ملانے کو تیار نہیں جب ہمارا دل دنیا کے مسلمانوں کے لیے دھڑکتا ہے تو ہماریاپنے ملک کے سارے مسلمانوں کے ساتھ بھی دھڑکنا چاہیئے ورنہ یہ منافقت ہے آج ہمارے ساتھ ڈسٹرکٹ کمیٹیز کے لوگ بھی شامل ہورہے ہیں آج میں فاروق ستارعامر خان اور خالد مقبول صدیقی سب سے کہتا ہوں اور کھلے دل سے دعوت دیتا ہوں کے آئیں ہمارے ساتھ شامل ہو
کر کراچی کی خدمت کریں، ورنہ میں دعوت دیتا ہوں بند کمروں میں آپ میری باتوں کا جواب تو نہ دے سکے توآئیں TV پر کیمروں کے سامنے بیٹھ جاتے ہیں اور عوام پر صحیح اور غلط کا فیصلہ چھوڑ دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ جو سمجھ رہے ہیں یہ شہر لاوارث کے تو ہر گز ایسا نہیں ہے پاک سر زمین پارٹی اس شہر کو اون کرتی ہے اب کراچی لوارث نہیں ہے انہوں نے کہاکہ ہم کوئی ایم کیو ایم ختم کرنے کے ایجنڈے پر نہیں آئے تھے بلکہ ہم حق و سچ کی دعوت لے کر آئے تھے میں تو اللہ تعالیٰ سے دعا کو ہوں
کہ الطاف حسین کو بھی اللہ ہدایت دیں رکن قومی اسمبلی محبوب عالم نے کہاکہ مختصر الفاظ میں سمندر کو کوزے میں بند کر رہا ہوں ہم لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک گئے ہیں ایم کیو ایم کے کرتا دھرتاؤں نے سب کو تقسیم کر دیا مصطفی بھائی نے سب کو یکجا کیا ہے، میں تمام کارکنان ذمہ داران اور مظلوم قومیت کے لوگوں سے کہونگا اب وقت کم ہے سوچنے سمجھنے کا ٹائم نہیں آئیں اور پاک سر زمین پارٹی کا ساتھ دیں آج میں مصطفی کمال سے کہتا ہوں آپ کامیاب ہوگئے آپ نے قوم کو تقسیم نہیں کیا بلکہ پی آئی بی
اور بہادر آباد کی آپس کی لڑا ء نے لوگوں کو تقسیم کیا میں نے جب انیس قائم خانی سے بات کی اور میں نے کہا کہ کہ مجھے بہت دیر ہوگئی لیکن انیس قائم خانی نے کہا ہمارے ہاں دیر سویر کا کوئی مسئلہ نہیں اس طرح کی پارٹی ہے پی ایس پی _ میں نے بارہاں خالدمقبول صدیقی فیصل سبزواری اور دیگر لوگوں سے اورنگی ٹاؤن کے لوگوں کے شناختی کارڈ کے حوالے سے بات کی مگر انھوں نے میری بات سنجیدہ نہیں لی اب ہم جنگ نہیں چاہتے ہیں میں کہتا ہوں کہ ائیں اور پی ایس پی میں شامل ہو جائیں یہی حق اور سچ کا راستہ ہے میں بہادر آباد اور پی آء بی والوں سے کہونگا ہوش کے ناخن لو جو اسلام کا درس ہے بھائی کو بھائی سے ملانے کا وہ ہی ہمارا درس ہے آخر میں کہونگا کہ مجھے آج لگ رہا ہے کہ میں اپنے گھر میں آیا ہوں موج بڑھے یا آندھی آئے دیا جلائے رکھنا ہے۔