منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

73سالہ شخص اپنے بیٹے کو 20سال تک لکڑی کے پنجرے میں قید رکھنے کے الزام میں گرفتار ،بیٹے کے ساتھ یہ ظلم کیوں کیاگیا؟ انتہائی افسوسناک وجہ سامنے آگئی

datetime 8  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو( این این آئی )جاپان میں پولیس نے ایک 73سالہ شخص کو اپنے بیٹے کو 20سال تک لکڑی کے پنجرے میں قید رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔بی بی سی نے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ یوشیٹین یاماساکی نامی اس شخص کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے بیٹے کو اس لیے قید میں رکھا کیوں کہ وہ ذہنی مسائل کا شکار تھا اور کبھی کبھی پرتشدد ہو جاتا تھا۔ اب اس کی عمر 42 برس ہو چکی ہے۔لکڑی کا پنجرہ ایک میٹر اونچا اور تقریباً دو میٹر چوڑا تھا اور اسے یاماساکی نے اپنے گھر کے ساتھ موجود جھوپنڑے میں رکھا ہوا تھا۔

اس شخص کا بیٹا جس کی کمر کم جگہ پر رہنے سے دوہری ہو چکی ہے اب حکام کی تحویل میں ہے اوراس کی دیکھ بھال اب سماجی بہبود کا ادارہ کر رہا ہے۔ایک سرکاری اہلکار کو یاماساکی کے گھر کے دورے کے دوران اس پنجرے کے بارے میں معلوم ہوا جس نے حکام کو مطلع کیا کہ ایک 42شالہ شخص وہاں قید ہے۔تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ یاماساکی نے اپنے ذہنی مسائل کے شکار بیٹے کو پرتشدد ہونے پر 16سال کی عمر سے ہی قید کر دیا تھا۔اطلاعات کے مطابق یاماساکی نے خود پر لگے الزامات کو تسلیم کر لیا ہے اور حکام کو بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کو روزانہ کھانا دیتا تھا اور ہر دوسرے دن نہلاتا تھا۔



کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…