اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

شراب پینے کیلئے رقم نہ دینے پر خاوند وحشی ہو گیا،چار بچوں کی ماں پر وحشیانہ تشدد ، کلہاڑی کے وارٹانگ توڑ دی،شدید زخمی حالت میں گھر سے باہر پھینک دیا،لرزہ خیز واقعہ

datetime 8  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چنیوٹ (این این آئی)شراب پینے کیلئے رقم نہ دینے پر خاوند وحشی ہو گیا ۔چار بچوں کی ماں پر خاوند کا وحشیانہ تشدد کلہاڑی کے واروں سے پورا جسم مبینہ طور پر زخموں سے لہو لہان کر دیا ۔بیوی منتیں سماجتیں کرتی رہی مگر خاوند کی آنکھوں میں اترے ہوئے

نشے کی تڑپ نے خون سفید کر دیا معصوم بچوں کے سامنے بیوی ہاتھ جوڑ کر جان بخشی کی بھھیک مانگتی رہی مگر خاوند نے کہاڑی سے زرینہ بی بی کو لہولہان کر دیا۔ نواحی علاقہ چک نمبر140لال کوٹیاں کی رہائشی چار بچوں کی ماں زرینہ بی بی کے شوہر محمد خان نے اس سے شراب پینے کے لیے پیسے مانگے تو زرینہ بی بی نے پیسے دینے سے انکار کرتے ہوئے اسے کام کرنے کو کہا جس پر محمد خان اور اس بھائی عمران نے مبینہ طور پر کلہاڑیوں کے وار کرتے ہوئے زخمی کردیا کلہاڑی لگنے سے زرینہ کا سر پھٹ گیا جبکہ دائیں ٹانگ بھی ٹوٹ گئی جبکہ جسم کے مختلف حصوں پر بھی زخم ہوگئے زرینہ بی بی نے میڈیا کو بتایا کہ اس کے چار بچے ہیں اور اس کا شوہر چوری ، ڈکیتی کی وارداتیں کرتا ہے وہ اسے سمجھاتی ہے گذشتہ روز اس نے شراب کے لیے پیسے مانگے تو میں نے دینے سے انکار کردیا جس پر اس نے مجھے کلہاڑی کے وار کرکے تشدد کا نشانہ بنایا زرینہ کے بھائی شہباز اور خالہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے زرینہ کو کلہاڑیوں کے وار کرکے کے خون میں لت پت نیم مردہ حالت میں گھر کے باہر پھینک دیا تھا جیسے وہ لیکر ہسپتال پہنچے پولیس تھانہ رجوعہ کے مطابق مقدمہ درج کرکے محمد عمران کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ محمد خان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں زرینہ کی حالت نازک ہونے کے پیش نظر اسے فیصل آباد الائیڈہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…