پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

بے روزگارافراد تیاریاں کرلیں،8 ہزار خالی اسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان کردیاگیا،تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 9  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ تعلیم بلوچستان نے پانچ برس قبل اساتذہ کی بھرتی کے امتحان میں پوزیشن لینے کے باوجود بھرتی سے رہ جانے والے 4سو سے زائد امیدواروں کو ٹیچرز تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا وزیر اعلی بلوچستان رواں ہفتے ان امیدواروں کو تعیناتی کے احکامات دیں گے –

یہ بات سیکرٹری تعلیم نور الحق بلوچ نے نجی ٹی وی کو بتائی ۔نور الحق بلوچ نے بتایا کہ 2013میں اساتذہ کی بھرتی کیلئے این ٹی ایس نے امتحان لیا تھا محکمے کے بعض افیسران کی ملی بھگت کے باعث اس امتحان میں نمایان پوزیشن حاصل کرنے کے باوجودکچھ امیدواروں کی تعیناتی نہیں ہوسکی تھی موجودہ حکومت نے ان امیدواروں کو ان کا حق دینے کا فیصلہ کیا اور مکمل چھان بین کے بعد 406امیدواروں کو صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ان امیدواروں کو جلد تعیناتی کے احکامات دے دئیے جائیں گے۔نور الحق بلوچ نے بتایا کہ محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی 8 ہزار خالی اسامیوں پر بھرتی کا عمل جلد شروع کیا جارہا ہے جس کے بعد صوبے کے غیر فعال 1546اسکولوں کو فعال کردیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ تعلیم میں غیر قانونی طریقے سے بھرتی ہو نے والے 200 اساتذہ کے کیسز نیب کو بھجوا دئیے گئے ہیں۔  محکمہ تعلیم بلوچستان نے پانچ برس قبل اساتذہ کی بھرتی کے امتحان میں پوزیشن لینے کے باوجود بھرتی سے رہ جانے والے 4سو سے زائد امیدواروں کو ٹیچرز تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا وزیر اعلی بلوچستان رواں ہفتے ان امیدواروں کو تعیناتی کے احکامات دیں گے – یہ بات سیکرٹری تعلیم نور الحق بلوچ نے نجی ٹی وی کو بتائی ۔  محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی 8 ہزار خالی اسامیوں پر بھرتی کا عمل جلد شروع کیا جارہا ہے جس کے بعد صوبے کے غیر فعال 1546اسکولوں کو فعال کردیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…