ممبئی(آئی این پی) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کالے ہرن کیس میں ضمانت منظور ہونے کے بعد ممبئی پہنچے تو ان کے چاہنے والوں نے بڑی تعداد میں ان کا استقبال کیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار دبنگ خان نے کالے ہرن
کیس میں جودھ پور جیل میں 2 دن گزارے تھے، بعد میں عدالت نے ان کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم جاری کیا۔ ضمانت منظور ہونے کے بعد سپر سٹار جودھ پور جیل سے ممبئی پہنچے تو ان کے چاہنے والوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔