سان فرانسسکو(این این آئی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سان فرانسسکو و میں واقع سلیکان ویلی میں ایپل کے صدر دفاتر کا دورہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے اپیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او) ٹم کک سے ملاقات کی اور ان سے سعودی عرب میں ایپ ڈیویلپمنٹ اور عربی زبان میں تعلیمی مواد کی ترقی سمیت مختلف موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔انھوں نے سعودی شہریوں کے لیے ملازمتوں کے مواقع اور
بالخصوص ایپل کے ہیڈکوارٹرز میں سعودی نوجوانوں کو تربیت دینے کے حوالے سے بھی بات چیت کی ،اس ملاقات کے بعد شہزادہ محمد بن سلمان کو تعلیم ، صحت اور مارکیٹنگ کے بارے میں فنی تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔انھوں نے اسٹیو جابز تھیٹر کا بھی دورہ کیا اور انھیں آواز کی جدید ایپلی کیشنز کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔ایپل اس وقت اس منصوبے پر کام کررہی ہے۔واشنگٹن میں متعیّن سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان اور سعودی ولی عہد کے سرکاری وفد میں شامل ارکان بھی ان کے ہمراہ تھے۔