جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

ہمارا اور اسرائیل کا دشمن مشترک اورہمارے درمیان اقتصادی تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں، سعودی ولی عہدنے ایسا اعلان کردیا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتاتھا،بڑا سرپرائز

datetime 7  اپریل‬‮  2018 |

واشنگٹن(این این آئی) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کا دشمن مشترکہ ہے لیکن مسئلہ فلسطین حل ہونے سے قبل دونوں ممالک کے تعلقات قائم نہیں ہو سکتے۔امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ فلسطین اوراسرائیل کو اپنا اپنا وجود برقرار رکھنے کا حق حاصل ہے۔سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کا دشمن ایک ہے۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں

لیکن اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی سے قبل مسئلہ فلسطین کا حل ہونا ضروری ہے۔اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ہم مسئلہ فلسطین کے پْر امن حل کی حمایت کریں گے اور یہ مسئلہ حل ہونے کے اگلے ہی روز اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال ہو جائیں گے اور یہی سب کے لیے بہتر ہو گا۔ایک سوال کے جواب میں سعودی ولی عہد نے کہا کہ ایران مشرق وسطیٰ میں مسائل کی جڑ ضرور ہے مگر وہ سعودی عرب کے لیے بڑا خطرہ نہیں ہے، لیکن اگر اس پر نظر نہیں رکھی گئی تو پھر یہ خطرہ بن سکتا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…