نئی دہلی(این این آئی)بھارت کے ساحلی تفریحی مقام گوا میں حکام نے بحری جہازوں، جوا خانوں اور کشتی مالکان کو خبردار کیا ہے کہ وہ فشنگ ٹرالر کے ذریعے کیے جانے والے ممکنہ دہشت گردحملے سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کر لیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی حکام نے کہاکہ یہ حملہ ضروری نہیں کہ گوا میں ہو۔دہشت گرد ممبئی اور گجرات کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔
بھارت کے بندرگاہوں کے وزیر کا کہنا تھا کہ ممکنہ حملے کے خدشے کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں اور ایجنسیوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا ایک فشنگ ٹرالر جو پاکستان کے قبضے میں تھا۔ اسے رہا کر دیا گیا ہے اور خفیہ ایجنسیوں نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جب یہ ٹرالر واپس آئے تو اس کے ساتھ دہشت گرد بھی بھارت نہ آجائیں