ٹوکیو(این این آئی) جاپان میں مقیم سینئر پاکستانی اور پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابدحسین نے اپنے ساتھ ہونے والے چوری اور اغوا برائے تاوان کے چار واقعات پر پولیس کی جانب سے مجرموں کی عدم گرفتاری اور پولیس کے عدم تعاون پر ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا جبکہ دو جاپانی اخبارات پر واقعے کی غلط رپورٹنگ پر بھی معافی اور ہرجانے کا دعویٰ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس حوالے سے متاثرہ شخصیت رانا عابد حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ
ان کے ساتھ ایک سال میں چارمرتبہ چوری اور اغوا برائے تاوان کے واقعات ہوچکے ہیں جن سے پولیس کو بھی تفصیل کے ساتھ ثبوت اور شہادتیں فراہم کی گئیں لیکن اس کے باوجود پولیس نے نہ تو مجرموں کو گرفتار کیا اور نہ ہی ان کو تفتیش کی صورتحال سے آگاہ کیا جارہا ہے جس کے بعد انھوں نے ناگویا کے معروف وکیل کی توسط سے جاپانی پولیس اور میڈیا کے چند اداروں جنھوں نے واقعے کی انتہائی غلط رپورٹنگ کی ان کو ہر جانے اور معافی مانگنے کا قانونی نوٹس بھجوادیا ہے۔