لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) گڑھی خدا بخش میں پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 39 ویں برسی کے موقع پر اب جلد مرے گا زرداری، اب تیری باری زرداری کے نعرے لگ گئے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی بہو غنویٰ بھٹو کی پارٹی کے کارکنوں نے گڑھی خدا بخش میں ذوالفقار علی بھٹو کی قبر پر جا کر حاضری دی اور اس موقع پر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف نعرے بازی
بھی کی گئی۔ اس موقع پر کارکنوں نے نعرے لگائے کہ بدلہ ہوگا، بھٹو کا، قاتل نہ بچے گا بھٹو کا، اب تیری باری زرداری اور اب جلد مرے گا زرداری،اب تیری باری زرداری۔ کارکنوں نے مزید نعرے لگائے کہ مرتضیٰ کا قاتل، بے نظیر کا قاتل زرداری، ضیاء آمریت پہ لعنت۔کون بچائے گا پاکستان غنویٰ بھٹو اور عوام، قدم بڑھاؤ غنویٰ بھٹو ہم تمہارے ساتھ ہیں۔ کارکنوں نے نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ ہم بچے کس کے؟ بھٹو کے ، ہم بیٹیاں اور بیٹے کس کے،بھٹو کے۔