منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

مریم نواز کہتی تھیں کہ بیرون ملک تو کیا ہماری پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں ،اب کیا ہوگیا؟ عمران خان نے شریفوں کو شرمندہ کردیا

datetime 7  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری کوغلط فہمی ہے کہ سینیٹ انتخابات کی طرح پیسا چلا کر پنجاب کی وزارت اعلیٰ لے لیں گے،2013ء کے انتخابات میں(ن) لیگ کے سوا تمام پارٹیاں دھاندلی پر متفق ہیں،تحریک انصاف اقلیتوں کو مکمل طور پر تحفظ دیگی ،خدشات دور کریگی ، 29 اپریل کومینار پاکستان میں جلسہ کر کے ثابت کرینگے قوم عدلیہ کیساتھ ہے، سابق نگراں حکومت ملک میں شفاف الیکشن کرانے میں ناکام ہوگئی تھی ،

اس بار کسی صورت پنکچر لگانے والے امپائر قبول نہیں کریں گے۔ہفتہ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اقلیتی نشست پر رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پرپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ 2013 کے انتخابات میں نوازشریف اور آصف زرداری نے مک مکا کر اپنے امپائر کھڑے کئے، تمام ریٹرنگ افسران بھی دھاندلی میں ملوث رہے جنہوں نے میچ فکس کیا۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے سوا تمام پارٹیاں 2013ء کے انتخابات میں دھاندلی پر متفق ہیں۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے سوا سب مانتے ہیں کہ یہ انتخابات آر اوز کے انتخابات تھے ۔انہوں نے ڈاکٹر رمیش کمار کو تحریک انصاف میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف مانتی ہے کہ اقلیتوں کوبھی برابرکے حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی عملداری نہ ہونے کی وجہ سے حقوق برابرنہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اقلیتوں کو مکمل طور پر تحفظ دیگی اور ان کے خدشات دور کریگی ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے اسمبلی میں الگ جھوٹ بولا سپریم کورٹ میں الگ، وہ کہتے ہیں انہوں نے تنخواہ نہیں لی اور اب پتاچل رہا ہے کہ تنخواہ لی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں پیسا پیپلز پارٹی نے چلایا،آصف زرداری کوغلط فہمی ہے کہ سینیٹ انتخابات کی طرح پیسا چلا کر پنجاب کی وزارت اعلیٰ لے لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی کوشش ہے کہ عدلیہ کو بے توقیر کرکے کرپشن بچالیں لیکن 29 اپریل کومینار پاکستان میں جلسہ کریں گے اور ثابت کریں گے کہ قوم عدلیہ کے ساتھ ہے، سپریم کورٹ کی نئی قیادت پر سب کو اعتماد ہے۔انہوں نے کہا کہ سابق نگراں حکومت ملک میں صاف شفاف الیکشن کرانے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی تھی ،اس بار ضرورت پڑی تو سڑکوں پر بھی نکلیں گے لیکن کسی صورت پنکچر لگانے والے امپائر قبول نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس بار ہم پورا زور لگائیں گے کہ

نیوٹرل امپائر ہوں اور ایسی نگراں حکومت آئے جس کی نگرانی میں شفاف الیکشن ہوں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کہتی تھیں کہ بیرون ملک تو کیا ہماری پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں لیکن پاناما میں پکڑے جانے کے بعد انہوں نے سب تسلیم کیا اور جے آئی ٹی نے ان کی ساری جعلسازی بیان کردی۔ انہوں نے کہا کہ پھر شریف فیملی نے اپنے فلیٹس بھی تسلیم کئے، قطری خط کو نوازشریف اور مریم نے خود ہی مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا سوال صرف اتنا ہے کہ نوازشریف بتائیں پیسا کیسے کمایا اور باہر کیسے بھجوایا۔ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہاکہ ہم ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے قبل از وقت انتخابات چاہتے تھے مگر کسی صورت انتخابات میں تاخیر نہیں ہونے دیں گے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…