قصور(این این آئی)نواحی علاقہ ڈھلواں میں5ماہ قبل گھر سے بھاگ کر شادی کرنے والی لڑکی سسرالیوں نے قتل کر دی ، ورثاء کا الزام ، میری بیوی نے خودکشی کی ہے ، خاوند کا موقف۔ چشتیاں کے محمد رفیق نے پولیس تھانہ صدر پھولنگر میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میری بیٹی طاہرہ پروین پانچ سال قبل گھر سے اغوا ہو گئی تھی اور مجھے علم ہوا کہ اس نے امداد حسین نامی شخص سے شادی کر کے ڈھلواں رہ رہی ہے
گزشتہ روز جب میں آیا تو دیکھا کہ ملزمان امداد حسین م امجد اور عبدالھق وغیرہ اسے پھندا دے رہے تھے اور میری بیٹی طاہرہ پروین پھندے دینے کہ وجہ سے ہلاک ہو گئی ہے ، پولیس تھانہ صد پھولنگر نے طاہرہ پروین کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم طاہرہ پروین کے خادند امدا د حسین نے موقف اکتیار کیا ہے کہ طاہرہ پروین نے گھریلوں جھگڑے سے تنگ آکر پھندا لیکر خودکشی کی ہے ۔