لاہور( این این آئی)پاکستان کی نامور اداکارہ میرا ایک مرتبہ پھر انگریزی میں بری طرح پھنس گئیں۔اداکارہ میرا کی پہلے بھی کئی ایسی ویڈیوز سوشل میڈیا پر مقبول ہوچکی ہیں جس میں انہوں نے کچی پکی انگریزی زبان میں دلچسپ گفتگو کی۔میرا کا ایک بار پھر برطانوی نشریاتی ادارے کے نمائندے کو دیا گیا انٹرویو مقبول ہو چکا ہے جس میں انہوں نے دلچسپ انگریزی بولی۔انٹرویو میں صحافی نے میرا سے پوچھا کچھ لیکن وہ کچھ اور سمجھیں۔صحافی نے میرا سے خواتین اور فین فولوونگ سے
متعلق انگریزی میں سوال کیے جس پر اداکارہ پہلی تو خاموش رہیں پھر اپنی ہی انگریزی میں ایسے جواب دیئے کہ انگریزی کی ٹانگ ہی توڑ ڈالی۔اداکارہ سے جب ان کے مداحوں کے بارے میں پوچھا گیا تب بھی میرا نے گلابی انگلش میں کہا کہ میرا ٹوئٹر پیج فولو کریں انسٹاگرام فولو کریں۔انٹرویو کے اختتام پر جب صحافی نے اجازت چاہی تب بھی اداکارہ بضد رہیں کہ ان کے سوشل میڈیا اکائونٹس کو سپورٹ کریں اور خود پوچھا کہ مزید کچھ پوچھنا ہے جس پر صحافی خود ہنس پڑے اور شکریہ ادا کیا۔