بیجنگ(این این آئی)چین نے کہاہے کہ امریکا کے ساتھ ممکنہ تجارتی جنگ میں ہر قیمت ادا کرنے کے لیے تیارہیں ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ایک بیان میں چینی وزارت تجارت ن کہاکہ وہ امریکا کے ساتھ ممکنہ تجارتی جنگ کی صورت میں ہر قیمت ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔چین کی وزارت تجارت کی طرف سے
ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا گیا کہ اگر امریکا بین الاقوامی کمیونٹی اور چین کے خلاف یک طرفہ اقدامات لے گا تو بیجنگ حکومت بھی ہر ممکن اقدام کرے گی۔چینی وزارت کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اس بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ چین امریکا کے ساتھ تجارتی جنگ نہیں چاہتا، لیکن ہم پیچھے بھی نہیں ہٹیں گے۔