واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن نے چین کو بے شمار مراعات دیتے ہوئے امریکا کے ساتھ نا انصافی کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ اگرچہ چین ایک بڑی معاشی طاقت ہے ۔
تاہم ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں اسے ترقی پذیر ملک سمجھا جاتا ہے اور اسی لیے زیادہ مراعات بھی دی جاتی ہیں۔ مزید یہ کہ عالمی تجارتی تنظیم امریکا کے ساتھ جانبداری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔صدر ٹرمپ نے تاہم اپنے اس دعوے کی حمایت میں کسی قسم کے ثبوت فراہم نہیں کیے۔