برلن(این این آئی)جرمن ہول سیل فیڈریشن اور بیرون ملک تجارت کے سربراہ ہولگر بنگ من نے کہاہے کہ امریکا اور چین کے مابین تجارتی تنازعات کے سبب جرمنی کو پہلے ہی کافی نقصان پہنچ چکا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ یہ تجارتی تنازعہ ہے تجارتی جنگ نہیں ہے۔ تجارت ہمیشہ فریقین کو قریب لاتی ہے انہیں الگ نہیں کرتی۔ جرمنی کے برآمد کنندگان کے لیے اس تنازعے کے براہ راست اثرات کم ہیں لیکن وہ جرمن کمپنیاں جو امریکا میں
رہتے ہوئے چینی مارکیٹ کے لیے مصنوعات بناتی ہیں، مثلاکاریں بنانے والی کمپنیاں، اْن پر اس تنازعے کے یقینامنفی اثرات پڑیں گے۔انہوں نے کہاکہ مجھے صدر ٹرمپ کی جذباتیت پر افسوس ہے۔ یہ سمجھنا میرے لیے ذرا مشکل ہے۔ میرے مشورہ ہے کہ وہ اپنے نقطہ نظر اور فیصلہ سازی میں درست ڈگر کا انتخاب کریں گے۔ پھر بھی میں کہوں گا کہ ابھی ایسا نقصان نہیں ہوا جسے پورا نہ کیا جا سکے۔ اگر چین اور امریکا لڑنے کے بجائے بات چیت سے مسئلے کو حل کریں تو یہ تنازعہ ختم ہو سکتا ہے۔