اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ایمنسٹی سکیم کے ذریعے ٹیکس کی شرح کو کم کیا گیا توقع سے زیادہ رسپانس ملا، تنقید کرنے والے عمران خان خود ایک ایمنسٹی سکیم سے استفادہ حاصل کر چکے ہیں ،ٹیکس نہ دینے والوں کو جیل میں نہیں ڈالا جا سکتا پھر نوٹس دیں گے بھر کارروائی ہو گی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم نے ٹیکس کی شرح کو کم کیا ہے تا کہ زیادہ لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جا سکے۔ اس سکیم
پر توقع سے زیادہ رسپانس آیا ہے عمران خان خود پہلے ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھا چکے ہیں اسکیم کے ایک چھوٹے سے حصے پر تنقید کی جا رہی ہے انہوں نے کہا ہے کہ ٹیکس نادھندگان کو پہلے نوٹس دیا جائے گا اور پھر ان کے خلاف کارروائیاں ہوں گی ہم چلے جائیں گے مگر یہ ملک چلتا رہے گا انہو ں نے کہا ہے کہ نہ ٹیکس نیٹ کو بڑھانا ہے اس وقت 12 لوکھ لوگ ٹیکس ادا کر تے ہیں ایف بی آر کو 30 دن میں ڈیٹا دیں گے کہ کون ٹیکس دینے کے قابل ہے اور ٹیکس نہیں دے گا ۔