سلمان خان کو جیل، اچھا ہوا اس کو جیل ہوئی یہ تو۔۔۔! ہر طرف سے مخالفت کے بعد معروف بھارتی اداکارہ حمایت میں سامنے آ گئی، بھارت میں ہنگامہ

6  اپریل‬‮  2018

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اداکار سلمان خان کو پانچ سال قید کی سزا ہونے پر جہاں پورا بھارت غم میں ڈوب گیا وہاں دنیا میں ان کے مداح بھی غمگین ہو گئے۔ عدالتی فیصلے کے بعد سب نے سلمان خان کی حمایت میں آواز اٹھائی لیکن بھارت کی متنازعہ رہنے والی اداکارہ صوفیہ حیات نے سلمان خان کی سزا پر خوشی کا اظہار کیا انہوں نے اپنے انسٹا گرام پیغام میں کہا کہ آخر کار آپ مکافات عمل میں آ ہی جاتے ہیں،

انہوں نے لکھا کہ بہت سے لوگ سلمان خان کے خلاف بات کرنے سے ڈرتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ سلمان خان بالی ووڈ کو کنٹرول کرتے ہیں۔ صوفیہ حیات نے لکھا کہ خیر! میں اب اپنے نفس کی غلام نہیں ہوں اور اس لیے میں بولنے سے نہیں ڈرتی۔ جانور اس سیارے کا اہم حصہ ہیں جو سلمان خان نے کیا، ویسا کرنا اور پھر اس کا مذاق اڑانا خود پسندی کی بہترین مثال ہے۔ بہت سے بچے اس کی جانب دیکھتے ہیں اور نوجوان کی اس پر ذمہ داری ہے، جب وہ ایسے کام کرتا ہے تو دنیا کو کیا دکھاتا ہے؟ وہ انہیں کیا سبق دے رہا ہے؟ یہی کہ قانون توڑنا، جانوروں کو مارنا اور پھر ان کا مذاق اڑانا ٹھیک ہے کیونکہ وہ ایک سلیبریٹی ہے! کسی بھی یورپی ملک میں ایسا کرنے اور شراب پی کر گاڑی تلے لوگوں کو روندنے پر یہ بدنام ہو جاتا۔ صوفیہ حیات نے مزید لکھا کہ اس کے بعد سلمان نے خود کو بدلا اور خود کو فلاحی کام کرنے والا شخص بنایا تاکہ مکافات عمل سے بچ سکے۔ آج بھارت نے یہ دکھا دیا کہ جو کوئی بھی ہو، اگر وہ قانون توڑے گا، تو وہ قانون سے بڑا نہیں ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ آج ہندوستان پوری طاقت کے ساتھ کھڑا ہو کر اپنا سر اونچا کر سکتا ہے کیونکہ اس نے دنیا کو دکھا دیا ہے کہ بھارت میں انصاف ہوتا ہے اور آج تمام غریب لوگوں کو قانون جیب میں رکھنے والے افراد کے خلاف لڑی جانے والی اپنی اپنی لڑائی میں امید کی کرن نظر آئی ہے۔ آج میں کہہ سکتی ہوں کہ ہندوستان زندہ باد۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھپور کی عدالت نے بولی وڈ اداکار سلمان خان کو نایاب ہرن کے شکار کے کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے 5 سال قید اور 10ہزار جرمانہ کی سزا سنا دی تھی،کیس کے غیر قانونی شکار کے 20 سال پرانے کیس میں سلمان خان کے علاوہ سیف علی خان، تبو، سونالی باندرے اور نیلم کے نام بھی شامل تھے،سلمان خان پر دو نایاب ہرن کے شکار کا الزام تھا جبکہ عدالت نے باقی اداکاروں کو اس کیس سے بری کردیا۔

جمعرات کو بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ان کے موکل کو تین برس سے کم کی سزا دی جائے۔جسکا مقصد یہ تھا کہ تین برس سے کم سزا پر سلمان خان کو فوراً ضمانت مل سکتی ہے لیکن تین برس سے زیادہ کی سزا ہونے پر انہیں ضمانت کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکانا پڑے گا۔جبکہ سرکاری وکیل نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ سلمان خان نے نایاب ہرنوں کا شکار کیا ہے اس لیے انہیں6 برس کی سزا دی جائے۔سلمان خان دبئی میں اپنی فلم ’ریس 3‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے جس کے بعد وہ اس کیس کے سلسلے میں جودھپور پہنچے۔اس دوران عدالت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جبکہ شائقین اور میڈیا نمائندوں کا بڑا ہجوم بھی وہاں موجود رہا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…