لاہور( این این آئی)یونان اور ساؤتھ افریقہ سے 10پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ،امیگریشن حکام نے ائیر پورٹ سے حراست میں لے کر جیل منتقل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ یورپ جانے کے لئے غیر قانونی طریقے سے یونان پہنچنے والے آٹھ پاکستانیوں حسن عاشق ،غلام حسین، ریاض اسحاق،ذوالفقار، نوید الحق، یاسین مسیح اور بلال دین کو نجی ائیر لائن
کی پرواز 764کے ذریعے ڈی پورٹ کیا گیا۔ امیگریشن حکام نے ائیر پورٹ پر ضروری پوچھ گچھ کے بعد انہیں جیل منتقل کر دیا ۔ علاوہ ازیں جعلی دستاویزات پر ساؤتھ افریقہ جانے والے دو پاکستانیوں کو جعفر حسین اور احسن شفیق کو بھی نجی ائیر لائن کی پرواز624کے ذریعے واپس بھجوایا۔ مذکورہ مسافروں کو بھی تحقیقات کے لئے جیل منتقل کر دیا گیا ۔