منیلا (این این آئی)فلپائن کے صدر روڈریگو ڈویٹرٹے نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل کونسل کشی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ فلپائن روہنگیا مسلمان برادری کو اپنے ملک میں پناہ دینے کیلئے تیار ہے۔ منیلا میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فلپائن کے صدر روڈریگوڈویٹرٹے نے کہا کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کا قتل
نسل کشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلپائن روہنگیا مسلمان برادری کو اپنے ملک میں پناہ دینے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے دیگر یورپی رہنمائوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بھی روہنگیا مسلمان مہاجرین کو اپنے اپنے ممالک میں پناہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ عالمی برادری یہ بحران ختم کرانے میں ناکام ہوگئی ہے ۔