منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

انقرہ ،یونیورسٹی میں فائرنگ،ڈین فیکلٹی سمیت 4 افراد ہلاک،3 زخمی

datetime 6  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(این این آئی) ترکی کے شمال مغربی صوبے کی ایک یونیورسٹی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ترکی میں واقع عثمان غازی یونیورسٹی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، فائرنگ یونیورسٹی میں ریسرچ اسسٹنٹ کے عہدے پر فائز شخص نے کی جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منقتل کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی رساں ادارے کے مطابق مسلح شخص کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد میں ڈپٹی ڈین، سیکریٹری اور دو اساتذہ شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلح شخص کی شناخت بلقان ڈی کے نام سے ہوئی ہے جس نے یونیورسٹی میں فائرنگ کر کے چار افراد کو قتل کرنے کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے،واقعے کے بعد یونیورسٹی میں تدریسی عمل معطل کردیا گیا اور پولیس کے ساتھ ساتھ انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ کے اہل کاروں نے جامعہ کو گھیرے میں لے لیا،جبکہ فوری طور پر فائرنگ کرنے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…