پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

جیل میں سلمان خان کو کھانا دیا گیا تو انہوں نے آگے سے کیا کام کردیا ؟جان کر انکے مداحوں کی آنکھوں میں آنسو آجائیں

datetime 6  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سلمان خان کا جودھ پور جیل کا کھانا کھانے سے انکار، تفصیلات کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد جودھ پور جیل میں قید بالی ووڈ سٹار سلمان خان نے جیل کا کھاناکھانے سے انکار کر دیا ہے۔ جودھ پور جیل کے سپریٹنڈنٹ وکرم سنگھ نے کہا ہے کہ سلمان خان سے بھی عام قیدیوں کی طرح سلوک کیا جا رہا ہے ،اداکار کے ساتھ کوئی خصوصی سلوک نہیں کیا جا رہا۔

سلمان خان کے پاس ایک عام سا لکڑی کا بیڈ،قالین اور سیل میں کولر موجود ہے .انہوں نے بتا یا کہ سلمان خان کو جیل میں سادہ کھانا ہی دیا جا رہا ہے ،جن میں رات کے وقت دال روٹی اور صبح کچھڑی شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ سٹار نے رات کو دال روٹی نہیں کھائی اور وہ جیل سے ملنے والا کھانا بھی نہیں کھا رہے.وکرم سنگھ نے بتا یا کہ جب سلمان خان کو جیل میں لا یا گیا تو ان کا بلڈ پریشر تھوڑا ہائی ہو گیا تھا جس پر جیل کی ڈسپنسری کے ڈاکٹر نے انہیں چیک کیا اور کچھ دیر بعد بلڈ پریشر نارمل ہو گیا تھا ۔جیل سپرنٹنڈنٹ نے جودھ پور جیل میں قید سلمان خان کو منتقل کرنے کا بھی عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کیونکہ جودھ پور جیل میں قید ایک گینگسٹر نے سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے اس لئے سلمان کو دوسری جیل میں منتقل کرنے کا سوچا جا رہا ہے۔ انہیں ایسی جیل میں رکھنے سے متعلق سوچ بچار جاری ہے جہاں دیگر قیدی بھی ہوں تاکہ انہیں تنہائی میں حملے کو خوف تنگ نہ کر سکے۔ واضح رہے کہ جودھ پور سیشن عدالت میں سلمان خان کی طرف سے پیش کی گئی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ سلمان خان کی طرف سے پیش وکیل مہیش بورا نے ان کا موقف رکھا۔ سماعت پوری ہونے کے بعد عدالت نےفیصلہ کل تک کے لئے محفوظ رکھ لیا ہے۔سلمان خان کے وکیل مہیش بورا نے جج سے کہا کہ سلمان خان کو شبہ کا فائدہ دیا جانا چاہئے۔

سیشن جج رویندر جین اب سلمان خان کی ضمانت پر فیصلہ کل سنائیں گے۔ سلمان خان ایک رات جودھ پور سنٹرل جیل میں کاٹ چکے ہیں اور اب یہ طے ہو گیا ہے کہ ان کی دوسری رات بھی جیل میں ہی کٹے گی۔ادھر سلمان خان کے وکیل مہیش بورا نے دعوی کیا ہے کہ ان کو ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ کال کے ذریعے دھمکی دی گئی ہے کہ وہ سلمان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران عدالت میں پیش نہ ہوں۔

بورا کا کہنا ہے کہ دھمکی دئیے جانے کے بعد وہ اس معاملہ سے خود کو علیحدہ نہیں کریں گے۔سیشن جج رویندر جین اب سلمان خان کی ضمانت پر فیصلہ کل سنائیں گے۔ سلمان خان ایک رات جودھ پور سنٹرل جیل میں کاٹ چکے ہیں اور اب یہ طے ہو گیا ہے کہ ان کی دوسری رات بھی جیل میں ہی کٹے گی۔ادھر سلمان خان کے وکیل مہیش بورا نے دعوی کیا ہے کہ ان کو ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ کال کے

ذریعے دھمکی دی گئی ہے کہ وہ سلمان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران عدالت میں پیش نہ ہوں۔ بورا کا کہنا ہے کہ دھمکی دئیے جانے کے بعد وہ اس معاملہ سے خود کو علیحدہ نہیں کریں گے۔ھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کو سینٹرل جیل کی بریک نمبر ایک میں رکھا گیا انہیں قیدی نمبر 106 دیا گیا ،سلمان خان کو عام قیدیوں کی طرح دال روٹی بھی دی گئی جسے انہوں نے کھانے سے انکار کر دیا۔

جودھ پور کی سینٹرل جیل میں کئی خطرناک قیدی بھی موجود ہیں جس میں وہ معروف گینگسٹر بھی شامل ہے جس نے سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔جودھ پور کی جیل میں بدنام زمانہ گینگسٹر لورن وشنوئی بھی قید ہے، یہ وہی گینگسٹر ہے جس نے سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی،اسی جیل میں بھارت کے مشہور ریپ کیس کے مجرم گرو رام رحیم سنگھ کو بھی رکھا گیا ہے

جن کے مقدمے کے تین گواہ مارے جا چکے ہیں جبکہ تین تاحال لاپتہ ہیں۔جیل میں شمبو لعل بھی قید ہے جس نے ایک مسلمان مزدور کو کلہاڑیوں کے وار کر کے نہ صرف قتل کیا بلکہ ایک ویڈیو کے ذریعے اس کا اعتراف بھی کیا۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…