پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

پاکستان کا وہ پراسرار ترین ارب پتی جس کو بہت کم لوگ جانتے ہیں لیکن وہ دھڑا دھڑ بڑی پاکستانی کمپنیاں خرید رہا ہے، وہ دراصل کون ہے؟ چونکا دینے والے انکشافات

datetime 5  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) دولت رکھنے والی شخصیات اکثر میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں اور ان کا ذکر کہیں نہ کہیں موجود ہوتا ہے مگر پاکستان میں ایسی ایک امیر ترین شخصیت ہے جس کے نام و صورت سے کوئی واقف نہیں ہے، اس بات کا انکشاف پاکستان ٹوڈے نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا، رپورٹ میں حبیب اللہ خان نامی کاروباری شخصیت کے بارے میں انتہائی دلچسپ انکشافات کیے گئے، جب پاکستان ٹوڈے کے نمائندے ان سے پہلی ملاقات کے لیے کلفٹن تین تلوار کے قریب

نئے تعمیر شدہ 26 منزلہ میگا کارپوریٹ ٹاور پہنچے تو انہیں بتایاگیا کہ یہ صاحب پاکستان کے ہاورڈ ہیوز ہیں۔ صحافیوں میں سے آپ پہلے لوگ ہیں جو ان سے آمنے سامنے ملاقات کے لئے جارہے ہیں۔ اس ملاقات کے بارے میں بتایا گیا کہ حبیب اللہ خان اپنے دفتر میں ایک بڑی میز کے کنارے بیٹھے تھے اور ان کے سامنے ایک سمارٹ فون اور کچھ کاغذ پڑے تھے۔ بظاہر دیکھنے میں وہ ایک بزنس مین ہی نظرآتے تھے، پاکستان ٹوڈے کے نمائندے نے لکھا کہ ہم سے ہاتھ ملانے کے لیے وہ کھڑے ہوئے۔ انہیں دیکھنے سے یہ اندازہ کرنا مشکل تھا کہ جلد ہی وہ سیمنٹ انڈسٹری کے سب سے بڑے کھلاڑی ہوں گے جن کے سیمنٹ پلانٹ چاروں صوبوں میں واقع ہوں گے اور یہ کہ وہ ایک کنٹینر ٹرمینل کے مالک بھی ہیں، اس کے علاوہ وہ ملک کے سب سے بڑے شپنگ ولاجسٹکس کاروبار کے مالک بھی ہیں، رپورٹ میں بتایا گیاکہ حال ہی میں انہوں نے حبیب بینک کے ساتھ رئیل اسٹیٹ کا سب سے بڑا سودا کیا ہے اور کراچی کے پوش علاقے میں وہ جلد ہی پاکستان کا پہلا سکس سٹار ہوٹل تعمیر کرنے جا رہے ہیں۔اس کے علاوہ حبیب اللہ نیسلے اور اینگرو فوڈز کے بعد وہ ڈیری کے شعبے کے بھی سب سے بڑے کھلاڑی ہیں، توانائی کے شعبے میں ا ہم مقام رکھنے کے علاوہ وہ ایک بڑے مالیاتی ادارے کے حصول کے لئے بھی کوشاں ہیں جبکہ حال ہی میں انہوں نے حب پاور میں بھی بڑا حصہ خریدا ہے۔

حبیب اللہ خان کا کہنا ہے کہ وہ ملک کے سب سے بڑے پرائیویٹ ایکوٹی بزنس مین ہیں اور ان کی درجنوں کمپنیوں میں سے تین اس ملک کی سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی کمپنیاں ہیں۔ ان کی درجنوں کمپنیاں ہیں مگر انہوں نے اپنا ایک بھی کاروبار بینک سے قرض لے کر شروع نہیں کیا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اگر آپ ان کی تصویر تلاش کرنا چاہیں تو آپ کو ان کی تصویرنہیں ملے گی۔ یہ پاکستان ٹوڈے کو اعزاز جاتا ہے کہ انہوں نے اس امیر ترین شخصیت کو ڈھونڈ نکالا ہے بلکہ پہلی دفعہ حبیب اللہ خان سے بات چیت بھی کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…