جمعہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2024 

لاہور ہائی کورٹ نے خواتین پائلٹس کی بھرتی کے لیے پی آئی اے کو اہم حکم جاری کر دیا

datetime 5  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے قومی ایئر لائن پی آئی اے میں خواتین پائلٹس کی بھرتی کیلئے مختص 10فیصد کوٹے پر عملدرآمد کا حکم دے دیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس محمد فرخ عرفان خان نے پی آئی اے میں پائلٹس کی بھرتیوں کے لیے

خواتین کا کوٹہ نظر انداز کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کی ۔درخواست گزارکومل ظفرکی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پی آئی اے پائلٹس کی بھرتیوں میں خواتین کو پالیسی کے خلاف نظر انداز کیا گیا،پائلٹس کی بھرتیوں کے لئے دس فیصد کوٹہ خواتین کے لئے مختص ہے مگر اسے مکمل نظر انداز کر دیا گیا جو کہ پی آئی اے پالیسی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ پالیسی کے مطابق خواتین کی مخصوص نشستوں پر بھرتیوں کا عمل مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں ۔عدالتی حکم کے باوجود پی آئی اے کے ریکروٹمنٹ منیجر عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ خواتین کوٹے پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے، پی آئی اے میں 2013ء خواتین فرائض سرانجام دے رہی ہیں، 800 سے زائد خواتین فلائٹ آپریشن فرائض سرانجام دے رہے ہیں،پائلٹ ایک حساس جاب ہے جس کے لیے میرٹ نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، معذور افراد کو اسی لیے پائلٹ بھرتی نہیں کیا جاتا،جس پر عدالت نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی آدھی آبادی خواتین پر مشتمل ہے کیا انہیں معذور سمجھا جائے،ایئر فورس میں خواتین پائلٹ بھرتی ہوکر جنگی جہاز اڑا رہی ہیں۔عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے پی آئی اے میں بھرتیوں کیلئے خواتین پائلٹس کے دس فیصد مختص کوٹے پر عملدرآمد کا حکم دے دیا۔



کالم



ڈنگ ٹپائو


بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…