منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

15پر جعلی کال کرنے سے پہلے یہ تحریر ضرور پڑھیں،عوام کی ان حرکتوں سے ضرورت مندوں پر کیا گزرتی ہے؟

datetime 5  اپریل‬‮  2018 |

کراچی(سی پی پی) وفاقی حکام نے سندھ پولیس کو موبائل فون کمپنیوں اور نادرا کے تعاون سے دھوکا دہی پر مبنی کال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈان کرنے کی اجازت دے دی۔حکام کے مطابق سندھ پولیس نے متعلقہ اداروں سے درخواست کی تھی کہ پولیس ہیلپ لائن 15 پر جعلی کال کرنے والوں کی معلومات تک مکمل رسائی کی اجازت دی جائے۔وفاقی اداروں اور سندھ پولیس کے مابین متعدد اجلاس ہوئے جن میں کراچی پولیس نے موقف اختیار کیا کہ جعلی کالز کی وجہ سے بہت پریشانی ہوتی ہے۔

اور وقت کے ساتھ پولیس اسٹیشن کے دیگر امور متاثر ہوتے ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ ہیلپ لائن 15 پر جعلی کال کرنے والوں کی وجہ سے ضرورت مند افراد مدد سے محروم ہوجاتے ہیں۔اس حوالے سے کہا گیا کہ ہیلپ سینٹر پر ہرکال ریکارڈ ہوتی اور موبائل فون بھی ٹریس ہوجاتا ہے لیکن جعلی کال کرنے والے کی ذاتی معلومات تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے محض موبائل فون نمبر سے گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے وزارت داخلہ سے درخواست کی تھی کہ جعلی کالرز کی ذاتی معلومات بشمول نام، جنس اور پتہ تک رسائی دی جائے اور متعلقہ وزارت نے اجازت تفویض کردی ہے۔واضح رہے کہ کراچی پولیس نے گزشتہ برس مددگار ہیلپ لائن 15 کو نجی ادارے کے حوالے کیا تاکہ عوام کی شکایتوں کا فوری ازالہ بھرپور انداز میں کیا جا سکے جس کا دوسرا مقصد پولیس اور شہری کے درمیان فاصلے کو کم کرنا بھی ہے۔پولیس کا یقین ہے کہ ایسے اقدامات سے شہر میں اسٹریٹ کرائم کے خلاف موثر کارروائیاں کرکے عوام کا پولیس پر اعتماد بحال کیا جا سکتا ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ مددگار 15 سینٹرز میں سنگین نوعیت کی بے قاعدگیوں کے بعد ایسے نجی کمپنیوں کے حوالے کرنے سے متعلق کئی مہینے مشاورتی عمل جاری رہا تھا۔حکام نے بتایا کہ نجی کمپنی کے حوالے کرنے کے باوجود جعلی کالز بڑا چیلنج ثابت ہوا کیونکہ سینٹرز پر 90 فیصد کالز جعلی ہوتی ہیں۔اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ 2015 میں 10 لاکھ 50 ہزار سے زائد جعلی کالز موصول ہوئی جس کے باعث دونوں وسائل اور وقت برباد ہوئے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…