مظفر آباد(این این آئی)نیلم جہلم بجلی گھر کو قومی گرڈ سے منسلک کر دیا گیا جس کا مقصد موسم گرما کے دوران بجلی کی فراہمی میں بہتری یقینی بنانا ہے۔توانائی ڈویژن کے ترجمان کے مطابق نوکھر کو روات سے 500کے وی ترسیلی لائن کے ذریعے کامیابی سے ملا دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ
نیلم جہلم بجلی منصوبے کی 960میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔توانائی ڈویژن کے ترجمان کے مطابق 500کے وی رحیم یار خان اور 220کے وی مانسہرہ ترسیلی لائن کو بھی قومی گرڈ سے ملا دیا گیا ہے جس سے بالترتیب جنوبی پنجاب اور ہزارہ ڈویژن کو بجلی کی بہتر فراہمی میں مدد ملے گی۔