واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکا میں پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں روایتی یا ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا میں پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان نے امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کو لکھے خط میں کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں ایٹمی ہتھیار پاکستان نے نہیں بلکہ بھارت نے متعارف کرائے، پاکستان کو مجبورکیا گیا کہ وہ اپنے دفاع کے لئے ایٹمی صلاحیت حاصل کرے تاہم پاکستان کئی مرتبہ واضح کر چکا ہے کہ اس کے ایٹمی ہتھیار اپنے دفاع کے لئے ہیں۔ترجمان کا دہشت گردی اور انتہا پسندی کے حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستان موثر انداز میں دہشت گردی کے خلاف لڑ رہا ہے جب کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی تازہ ترین جائزہ رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ پاکستان کی معاشی حالت پہلے سے بہتر ہے۔
پاکستان جنوبی ایشیا میں ہتھیاروں کی دوڑمیں شامل نہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)
-
سعودی عرب میں عید کے چاند کے حوالے سے اہم اعلان
-
پاکستان کی معروف ماہرِ علمِ نجوم سامعہ خان نے ایک مرتبہ پھر عمران خان کے بارے بڑی پیشگوئی کر دی
-
وزیراعظم کا سرکاری ملازمین کے لیے بڑا اعلان
-
سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای ایران میں نہیں ہیں ، انہیں کس ملک میں کیوں اور کس حالت میں منتقل کیا گیا...
-
افغان طالبان پروپیگنڈے کا پردہ چاک، اسپتال کے نام پر عسکری تربیتی کیمپ کا انکشاف
-
وزیراعظم نے عید الفطر کی تعطیلات کی منظوری دے دی
-
بیوی کی رضا مندی نہ ہونے پر شوہر کے خلاف بد فعلی کا مقدمہ درج
-
سعودی عرب میں جسم فروشی میں ملوث 3 خواتین کو پاکستان پہنچنے پر گرفتار کر لیا گیا
-
راولپنڈی: والد کے قُل کی دعا کے دوران جھگڑا، بیٹا قتل
-
صدر کے ہوٹلوں پر چھاپے، نائٹ کلبز کے لیے اسمگل ہونے والی 32 خواتین بازیاب
-
سونا مزید سستا ہو گیا
-
معروف سٹیج اداکارہ دیدار کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا
-
اسٹیٹ بینک نے ملک بھر میں نئے کرنسی نوٹوں کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا



















































