اسلام آباد (آئی این پی) ا حتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف‘ ان کی صاحبزادی مریم نواز کی ایک دن کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ جمعرات کو احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف
نیب ریفرنسز کی سماعت ہوئی‘سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی جو عدالت نے منظور کر لی تاہم کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔