واشنگٹن ( آن لائن) تجارتی جنگ میں امریکا نے چین کے سامنے گھٹنے ٹیک دئے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں کہ بیجنگ کے ساتھ جنگ نہیں تجارتی خسارہ کم کرنا چاہتے ہیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق چینی حکام نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی مصنوعات پر ساٹھ ارب ڈالر کے ٹیکس لگانے کے بعد جوابی اقدامات کا اعلان کیا اور امریکی مصنوعات پر مزید پچاس ارب ڈالر کے ٹیکس عائد کئے۔اس سے پہلے چین
امریکی مصنوعات پر تیس ارب ڈالر کا ٹیکس عائد کرچکاہے۔چین نے نہ صرف امریکی مصنوعات پر ٹیکس عائد کیا بلکہ تجارتی رعایت بھی ختم کردی ہے اور عالمی تجارت کیادارے ڈبلیو ٹی او کو بھی آگاہ کردیا۔چین کے سخت جواب کے بعد ٹرمپ نے گھٹنے ٹیک دئیے اور کہاکہ وہ چین کے ساتھ مذاکرات چاہتے ہیں تاکے تجارتی خسارہ کم کیا جاسکے۔ٹرمپ کا کہناہے کہ چین کے ساتھ تجارتی خسارہ پانچ سو ارب ڈالر سے زائد ہے جبکہ دیگر ممالک کے ساتھ مجموعی تجارتی خسارہ آٹھ سو ارب ڈالر سے زائد ہے۔