منگل‬‮ ، 11 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دنیا کی آخری جنگ کا عنقریب آغاز،سابق روسی جنرل کا دھماکہ خیز اعلان،پوری دنیا ہل کر رہ گئی

datetime 5  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حالیہ دنوں میں روس اور مغربی ممالک کے درمیان بڑھنے والی کشیدگی سرد جنگ کے زمانے کے بعد اب تک کی بلند ترین سطح کو پہنچ چکی ہے جس سے پوری دنیا پر ہولناک ایٹمی جنگ کا خطرہ منڈلاتا نظر آ رہا ہے۔ ایسے میں ایک سابق روسی جنرل نے ایساخوفناک اعلان کر دیا ہے کہ پوری دنیا ہل کر رہ گئی ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روسی فوج میں 41سال ملازمت کرنے والے جنرل ایوجنی بزہنسکی

نے کہا ہے کہ سرگئی سکریپل اور اس کی بیٹی یولیا کو زہردیئے جانے کے معاملے پر روس اور مغربی دنیا میں جس قدر کشیدگی بڑھ چکی ہے جس طرح یورپی ممالک و امریکہ سے روسی سفارتکاروں کو نکالا جا رہا ہے اس سے خوفناک ایٹمی جنگ چھڑنے کا خطرہ پیدا ہو چکا ہے ۔یہ جنگ انسانی تاریخ کی آخری جنگ ہو گی کیونکہ اس میں دنیا سے انسانیت کا خاتمہ ہو جائےگا۔امریکہ کہہ رہا ہے کہ وہ سرگئی اور اس کی بیٹی کو زہردیئے جانے کے معاملے پر روس پر دباﺅ جاری رکھے گا۔ وہ روس پر دباﺅ بڑھا کر کیا حاصل کرنا چاہتا ہے؟ کیا وہ اس سے روس میں حکومت کی تبدیلی چاہتا ہے؟ یہ بیکار ہو گا۔ امریکہ روسیوں کو جانتا نہیں ہے۔ ان پر جتنا زیادہ دباﺅ بڑھایا جائے گا وہ اتنا ہی اپنے صدر کے گرد جمع ہوں گے۔ انہوں نے ہمارے سفارتکاروں کو نکالا، ہم نے ان کے سفارتکاروں کو نکال دیا، اس پر انہوں نے مزید ہمارے سفارت کار ملک بدر کر دیئے۔ اب اگلا قدم کیا ہو گا؟ اصل میں وہ روس کو گھیر کر کونے سے لگانا چاہتے ہیںلیکن یہ سب کچھ خطرناک ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…