آاسلام آباد (نیوزڈیسک) شریف فیملی کے خلاف ریفرنس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے قومی احتساب بیورو کے ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت نے شریف فیملی کی کمپنیوں سے متعلق دستاویزی ثبوت نیب کے حوالے کر دیے ہیں جبکہ شریف فیملی کی کمپنیوں نیلسن اور نیسکول کا تمام لینڈ ریکارڈ بھی نیب نے حاصل کر لیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت سے ملنے والے ریکارڈ میں شریف خاندان کی لندن فلیٹس اور دیگر جائیدادوں کی تفصیلات موجود ہیں
اور یہ تفصیلات جا مع انداز مین ہیں جس میں ان فلیٹس کی تمام۔ہسٹری تک موجود ہے۔دستاویزات میں نیلسن اور نیسکول کے تمام لینڈ ریکارڈ سمیت یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لندن میں جائیداد کس نے اور کب خریدی، دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا کہ لندن جائیداد کے پیسے کس نے دئے اور اب ان میں رہتا کون ہے۔ذ رائع نے مزید انکشاف کیا کہ شریف فیملی کی طرف سے بھی برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کیا گیا تھا اور شریف فیملی کی طرف سے اپنی معلومات کے حوالے سے برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ سے یہ رابطہ کیا گیا اور انھیں بتایا گیا تھا کہ نیب کے ساتھ برطانوی حکومت نے تعاون کیا ہے کیونکہ یہ۔کوئی ایسی معلومات نہیں تھیں جو چھپائی جاتی نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کا بیرون ملک فلیٹس کا ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے ڈی جی نیب اپریشن بھی لندن میں موجود رہے اور اب برطانوی حکومت کی طرف سے ملنے والا ریکارڈ نیب احتساب عدالت میں پیش کرے گا ۔ شریف فیملی کے خلاف ریفرنس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے قومی احتساب بیورو کے ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت نے شریف فیملی کی کمپنیوں سے متعلق دستاویزی ثبوت نیب کے حوالے کر دیے ہیں جبکہ شریف فیملی کی کمپنیوں نیلسن اور نیسکول کا تمام لینڈ ریکارڈ بھی نیب نے حاصل کر لیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت سے ملنے والے ریکارڈ میں شریف خاندان کی لندن فلیٹس اور دیگر جائیدادوں کی تفصیلات موجود ہیں اور یہ تفصیلات جا مع انداز مین ہیں جس میں ان فلیٹس کی تمام۔ہسٹری تک موجود ہے۔