جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

ایران کی ٹرمپ کے قتل کی سازش میں ملوث ہونے کی تردید

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایران نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی سازش میں ملوث ہونے کی تردید کردی۔عالمی خبررساں ادارے کے مطابق ایران نے ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی سازش کے امریکی الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران کسی بھی سابق یا موجودہ امریکی عہدیدار کو قتل کرنے کی سازش کے الزامات کو مسترد کرتا ہے۔

امریکا نے ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی مبینہ منصوبہ بندی کے الزام میں ایک افغان شہری کو گرفتار کیا ہے جس کے بارے میں انہوںنے کہاکہ اس کا تعلق ایرانی پاسداران انقلاب سے ہے۔امریکا نے الزام لگایا کہ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی میں ایران ملوث ہے اور ملزم فرہاد شاکری کو پاسداران انقلاب نے یہ کام سونپا تھا جو کافی عرصہ تہران میں بھی مقیم رہ چکا ہے۔تاہم ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس واقعے سے مکمل لا تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک مکروہ سازش ہے جس کا مقصد امریکہ کیساتھ تعلقات کو مزید پیچیدہ کرنا ہے اور اس کے پیچھے اسرائیلی لابی کا ہاتھ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…