جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

رکشہ ڈرائیور کی13سالہ بیٹی سےاجتماعی زیادتی

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساہیوال( این این آئی )چوکی غربی بائی پاس پر لاہور کے رکشہ ڈرائیور کی 13سالہ بیٹی عائشہ سے اجتماعی زیادتی ، تین ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے رکشہ ڈرائیور اظہر احمد کی بیوی روشن آرا بیگم کی بیٹی کو ساہیوال میں نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کراس کے دوست ڈرائیوروں سلیم بلوچ، امجد بھٹی اور گل براں نے بلوایا۔

جب صبح 7بجے لاہور سے ساہیوال بیرون اڈہ لاریاں ماں بیٹی پہنچی تو کارمیں سوار سلیم بلوچ اور امجد بھٹی نے ماں بیٹی کو سوار کر کے ویران جگہ پر ماں کو دھکا دے کر کار سے گراد یااور عائشہ کو لے کرفرار ہو گئے۔ جب ماںچوکی بائی پاس پہنچی اور پولیس کو وقوع کے بارے میں تفصیلات بتائیں اور چند گھنٹوں بعد پولیس تفتیش کے لیے جا رہی تھی تو بائی پاس کے قریب عائشہ برہنہ حالت میں پائی گئی۔ عائشہ نے پولیس کو بتایا کہ ملزم باری باری اجتماعی زیادتی کرتے رہے اور پہرہ داری گل براں نے کی۔پولیس غلہ منڈی نے روشن آرا بیگم کی مدعیت میں تینوں ملزموں کے خلاف مقدمہ 375اے ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…