منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

مسلح افراد نے کوئلے سے لدے ٹرکوں کو آگ لگا دی

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی) ضلع زیارت میں مسلح افراد نے کوئلے سے لدے ٹرکوں کو آگ لگا دی، واقعہ کے بعد جائے وقوعہ پر آنے والی فورسز کی گاڑیوں پر فائرنگ، ایک پولیس آفیسر شہید ہوگیا ۔ ڈپٹی کمشنر زیارت لیاقت علی کاکڑ کے مطابق ہفتہ کو زیارت میں زیارت ہرنائی روڈ پر مانگی کے مقام پر ہرنائی کے علاقے شاہرگ، کھوسٹ سے کوئلہ سپلائی کرنے والے تین ٹرکوں کو نامعلوم مسلح افراد نے آگ لگا دی جس کے نتیجے میں تینوں ٹرک جل کرخاکستر ہوگئے ۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق واقعہ کے بعد ایس پی ہرنائی کی گاڑی پر فائرنگ بھی کی گئی جس کے نتیجے میں پولیس کا اسسٹنٹ سب انسپکٹر خلیل ملازئی شدید زخمی ہوگئے جو ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے ۔حکومت بلوچستان نے ہرنائی میں دوران فرائض منصبی سب انسپکٹر پولیس کی شہادت پر اظہار افسوس و تعزیت کیا ہے ۔

ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بحالی امن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادرجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، بحالی امن کیلئے سیکورٹی فورسز بشمول ایف سی ، پولیس اور لیویز ہر دل اول دستے کے طور پر دہشت گردوں کے ساتھ بہادری سے لڑ رہے ہیں، ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ بحالی امن کیلئے بہایا جانے والا لہو رائیگاں نہیں جائے گا، ہرنائی میں شہادت نوش کرنے والے سب انسپکٹر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لئے دعا گو ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…