ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

حکومت کا پاسپورٹ کی نئی فیسوں کا اعلان

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پاسپورٹس کی نئی فیس کا اعلان کر دیا۔حکومت کی جانب سے ای پاسپورٹ، مشین ریڈ ایبل ( ایم آر پی ) اور گمشدہ پاسپورٹس کے اجرا کیلئے الگ الگ فیس مقرر کی گئی ہیں۔

ای پاسپورٹ (36 صفحات) 5 سال کیلئے نا رمل فیس 3ہزار روپے اور ارجنٹ 15 ہزار روپے ہو گی۔ 75 صفحات کے نارمل پاسپورٹ کیلئے فیس 15 ہزار 500 روپے ، ارجنٹ کیلئے 27 ہزار روپے 10 سال کیلئے ہو گی۔36 صفحات کے ای پاسپورٹ کیلئے 13ہزار 500 ر وپے، ارجنٹ 24 ہزار 750 روپے، 75 صفحات کے نارمل ای پاسپورٹ کیلئے 16 ہزار 500 روپے ، ارجنٹ کیلئے 27 ہزار روپے اور 10 سال کیلئے نارمل فیس 24 ہزار 750 روپے اور ارجنٹ کیلئے فیس 40 ہزار 500 روپے ہو گی۔

مشین ریڈ ایبل ( ایم آر پی ) پاسپورٹ 5 سال 36 صفحات کے نارمل پاسپورٹ کی فیس 4500 روپے، ارجنٹ 7500 روپے، فاسٹ ٹریک پاسپورٹ کیلئے فیس 13 ہزار 500روپے مقرر کی گئی ہے۔ 72 صفحات 10 سال کیلئے ایم آر پی نارمل پاسپورٹ فیس 6700 روپے، ارجنٹ فیس 11ہزار 200 روپیاور فاسٹ ٹریک فیس 16ہزار 200 روپے رکھی گئی ہے۔ 72 صفحات 5 سال کیلئے نارمل ایم آر پی فیس 8200 روپے، ارجنٹ 13ہزار 500 روپے فاسٹ ٹریک فیس 19ہزار 500 روپے، 100 صفحات ایم آر پی فیس نارمل 9ہزار روپے ارجنٹ 18 ہزار روپے فاسٹ ٹریک 23 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔10 سال کیلئے ایم آر پی 100 صفحات نارمل فیس 13 ہزار 500 روپے، ارجنٹ فیس 17ہزار روپے، فاسٹ ٹریک فیس 32 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

پہلی، دوسری اور تیسری مرتبہ گم شدہ پاسپورٹ کیلئے بھی الگ الگ فیس مقرر کر دی گئیں ہیں، پہلی مرتبہ گم ہونے والے پاسپورٹ پر 54 ہزار روپے اور تیسری مرتبہ گم ہونے پر 3 لاکھ 56 ہزار روپے بطور فیس وصول ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…