واشنگٹن (این این آئی)ایسا لگتا ہے کہ امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگلے جنوری میں اقتدار سنبھالتے ہی ایران کے حوالے سیزیادہ سے زیادہ پابندیوںکی پالیسی پر واپس آنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو انہوں نے اپنی پہلی مدت کے دوران ایران پر عائد کی تھیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس معاملے سے واقف لوگوں نے تصدیق کی کہ ٹرمپ اپنی دوسری مدت کے دوران دبائو بڑھا سکتے ہیں۔ایران کی جانب سے ٹرمپ کے قتل کے حوالے سے مبینہ سازش کے الزامات سامنے آنے کے بعد نئی امریکی انتظامیہ تہران کے خلاف مزید سخت رویہ اپنا سکتے ہیں۔اس تناظر میں ٹرمپ کے پہلے دور میں مشرق وسطی کے امور کے لیے پینٹاگان کے ایک سینیئر اہلکار مک ملروئے نے وضاحت کی کہ لوگ اکثر ایسے معاملات کو ذاتی طور پر لیتے ہیں۔ ان کا اشارہ قتل کی کوشش کی طرف تھا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹرمپ سخت گیر پالیسی اختیار کر سکتے ہیں۔