اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

آمدن سے زائد اثاثے ،ن لیگ کے اہم رہنما و رکن قومی اسمبلی امیر مقام بھی بُری طرح پھنس گئے، چیئرمین نیب نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 4  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد /لاہور( این این آئی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اراکین قومی اسمبلی امیر مقام اور مولوی امیر زمان سمیت دیگر کیخلاف شکایات کی جانچ پڑتال کا حکم دیدیا ۔گزشتہ روز چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں رکن قومی اسمبلی امیر مقام کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مبینہ الزام میں شکایت کی جانچ پڑتال کا ڈی جی نیب خیبرپختونخواہ کو حکم دیا گیا ،

اجلاس میں رکن قومی اسمبلی مولوی امیر زمان کے خلاف سرکاری ترقیاتی فنڈز میں خورد برد اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے مبینہ الزام میں شکایت کی جانچ پڑال کا ڈی جی نیب بلوچستان کو حکم دیا گیا ،اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان عبدالمالک کاکڑ کے خلاف ترقیاتی فنڈز میں خوردبرد کے مبینہ الزام میں شکایات کی جانچ پڑتال کا ڈی جی بلوچستان کو حکم دیا گیا ، اجلاس میں ڈسٹرکٹ ناظم پشاور محمد عاصم خان کے خلاف سرکاری فنڈز کا غیر قانونی استعمال اور قانونی تقاضے پورے کیے بغیر ملازمین میں اعزازیہ تقسیم کرنے کے مبینہ الزام میں شکایت کی جانچ پڑتال کا ڈی جی نیب خیبرپختونخواہ کو حکم دیا گیا ۔



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…