منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

ملالہ پر واویلا کرنے والے موم بتی مافیا ،لبرلز اور سیکولرز انسانی حقوق کے دعویدارقندوز اور فراہ کے انسانیت سوز واقعات پر کیوں خاموش؟مولاناسمیع الحق نے انتباہ کردیا

datetime 4  اپریل‬‮  2018 |

اکوڑہ خٹک (این این آئی) جمعیۃ علماء اسلام کے سربراہ دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ کندوز مدرسہ کے نہتے حفاظ اور طلبا پر وحشیانہ حملہ کھلم کھلا دہشت گردی ہے، ہزاروں علماء طلبا اور عوام الناس پر حملہ تعلیم پر حملہ ہے ،براہ نام انسانی حقوق کے علمبرداروں کو یہ وحشت نظر نہیں آرہی ہے جو کہ چپ سادھے بیٹھے ہوئے ہیں ،کندوز مدرسہ پہ حملہ اور

اسی طرح گزشتہ روز صوبہ فراہ کے مدرسے کے حفاظ پر وحشیانہ حملہ صدر ٹرمپ کے اسٹریٹجگ پالیسی اور اسلام دشمنی کی عکاس ہے، اور ہم روز اول سے صلیبی دہشت گردی کے مذموم مقاصد سے امت مسلمہ کو آگاہ کرتے رہے جوکہ نہتے عوام او ردینی مدارس پر حملوں کی صورت میں ظاہر ہورہے ہیں، مولانا سمیع الحق نے کہاکہ ہم قندوز مدرسہ پر حملے اور طلبہ کی شہادت پرامریکی اور افغان حکومت سے پرزور مذمت کرتے ہیں اور انسانی حقوق کے علمبرداروں اور اسلامی کانفرنس اوآئی سی سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ظالمانہ اقدام کے منصفانہ احتساب کریں، مولانا سمیع الحق نے کہاکہ ان جیسے حملے دنیا کے امن کو سبوتاژ کرنے کیلئے کئے جارہے ہیں اور عالمی دہشت گرد امریکہ کے یہی مقاصد ہیں کہ اسلامی دنیا کے امن کو تباہ کرکے خانہ جنگی کی صورتحال پیدا کی جائے، مولانا نے کہاکہ ایک ملالہ پر واویلا کرنے والے موم بتی مافیا ،لبرلز اور سیکولرز انسانی حقوق کے دعویداروں کو کندوز اور فراہ کے سینکڑوں ملالاؤں اور معصوم بچوں کے قتل عام پر کیوں خاموش ہے، اور خواب غفلت میں کیوں سورہے ہیں ، مولانا سمیع الحق نے جمعہ ۶ اپریل کو ملک بھر میں یوم مذمت اورپرامن احتجاج او رمظاہروں کی اپیل کی ہے، اور تمام ائمہ مساجد سے جمعے کے اپنے خطبات میں یہود ونصاریٰ کے اسلام دشمنی پر اور شہدائے کندوز سے تعزیت پر خطبات فرمائیں-



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…