بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

گوگل اب سستا پکسل فون متعارف کرانے کے لیے تیار

datetime 4  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل کے پکسل اسمارٹ فونز کو بہترین اینڈرائیڈ ڈیوائس قرار دیا جاتا ہے اور اچھی خبر یہ ہے کہ اب یہ کمپنی پاکستان اور بھارت جیسے ممالک کے لیے اس کے سستے ورژن متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق گوگل رواں سال جولائی یا اگست میں ایک سستا پکسل فون متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔

رپورٹ میں گوگل کے بھارت میں موجود 4 عہدیداران کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ نیا سستا پکسل فون مڈرینج فیچرز کے ساتھ ہوگا جو کہ ترقی پذیر ممالک جیسے بھارت یا پاکستان وغیرہ کے لیے تیار کیا جائے گا۔ آئی فون اور گلیکسی نوٹ کے مقابلے پر گوگل پکسل 2 اسی طرح ان عہدیداران کا کنا تھا کہ نیا فلیگ شپ پکسل فون ممکنہ طور پر پکسل تھری دیوالی کے موقع پر سامنے آسکتا ہے۔ گزشتہ سال بھی گوگل نے پکسل ٹو کو دیوالی کے موقع پر 19 اکتوبر کو پیش کیا تھا اور اب بار یہ تہوار 7 نومبر کو ہے۔ گوگل گزشتہ سال 39 لاکھ پکسل فون فروخت کرنے میں ہی کامیاب ہوسکا تھا حالانکہ ایپل یا سام سنگ وغیرہ ہفتہ بھر میں اتنی ڈیوائسز فروخت کردیتے ہیں۔ تاہم کمپنی کو توقع ہے کہ سستا پکسل فون ترقی پذیر ممالک میں متعارف کرانا اس کے اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کی فروخت بڑھانے میں مدد دے گا۔ سستے پکسل فون تیار کرنے کا ایک مقصد گوگل کا اینڈرائیڈ اور انٹرنیٹ کو ابھرتی مارکیٹس میں لانے کے ہدف کا حصہ ہے۔ 5 ہزار روپے سے بھی سستا فون خریدنا پسند کریں گے؟ گوگل پہلے ہی اوریو گو ایڈیشن کے ذریعے سستے اینڈرائیڈ فونز کی تیاری میں مختلف کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کررہا ہے، جس کے لیے سافٹ وئیر دیا جارہا ہے جبکہ اب ہارڈوئیر کو بھی شامل کردیا جائے گا۔ اس سستے فون کے حوالے سے تفصیلات اگلے ماہ گوگل کی آئی او ڈویلپر کانفرنس میں سامنے آنے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…