بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کہاں اور کس حال میں ہیں؟ تشویشناک خبر آگئی

datetime 3  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ(آئی این پی)بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کی جیل میں صحت تشویشناک ہو گئی،خالدہ ضیا کو ڈاکٹر کی سہولت نہ دینے پر اپوزیشن جماعت نے اظہار تشویش کیا ہے، حکومت ہماری رہنما کی صحت کا خیال نہ رکھ کر ان کے حوصلے کو پست نہیں کر سکتی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیل میں خالدہ ضیا کی صحت تشویش ناک ہے۔بنگلہ دیشی حزب اختلاف نے حکومت کی جانب سے قید میں موجود خالدہ ضیا کو ڈاکٹر کی سہولت نہ دینے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی صحت تشویش ناک ہے۔

بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی بی این پی کی 72 سالہ رہنما خالدہ ضیا کو رواں سال فروری میں کرپشن کے الزام میں 5 سالہ قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیج دیا گیا تھا، جہاں انھیں جوڑوں میں درد کے باعث چلنے پھرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔حکومت کی جانب سے ڈھاکا کے ایک سرکاری اسپتال کے ڈاکٹروں پر مشتمل ایک ٹیم کو ان کے جائزے کے لیے بھیج دیا گیا تھا لیکن خالدہ ضیا کے حامیوں کی خواہش ہے کہ ان کے ذاتی ڈاکٹرز ان کی صحت کا جائزہ لیں ، لیکن بنگلہ دیش کی حکومت کی جانب سے بی این پی کے کارکنوں کی درخواست پر تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔بی این پی ترجمان رضوی احمد نے بتایا کہ حکومت ہماری رہنما کے حوصلے کو کمزور کرنا چاہتی ہے اس لئے ان کی صحت کے حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی ہے۔واضح رہے کہ بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کی حریف رہنما خالدہ ضیا کو جب سزا سنائی گئی تھی ، تو اس وقت بھی وہ جوڑوں کے درد، ذیابیطس اور گھٹنے کے درد میں مبتلا تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…