اسلام آباد ( آن لائن )عوامی پارک کو مسجد میں تبدیل کرنے کے خلاف دائر درخواست عدالت نے بڑا فیصلہ سنادیا،غیر قانونی مسجد ختم کرنے پارک کی پرانی حیثیت بحال کرنے کا حکم ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکٹر G/13/3 میں عوامی پارک کو مسجد میں تبدیل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر غیر قانونی مسجد کو ختم کر کے پارک کی پرانی حیثیت کو بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ منگل کو جسٹس اطہر من اللہ نے خرم شہزاد نامی شہری کی درخواست پر سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل ریاض حسین اعظم عدالت میں
پیش ہوئے اور پارک کی حیثیت ختم کر کے مسجد کی تعمیر سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا ، فاضل جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق اسلام آباد کے تمام سیکٹرز میں غیر قانونی تجاوزات ختم ہونی چاہئیں،اسلام آباد میں کسی غیر قانونی عمل کو برداشت نہیں کیا جائے گا ، عدالت نے ڈی جی ہاؤسنگ فاؤنڈیشن ، چیف کمشنر اسلام آباد ، سی ڈی اے اور آئی جی پولیس اسلام آباد کو 14 دنوں میں غیر قانونی مسجد ختم کر کے پارک کو اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ ۔۔۔(اعجاز چیمہ )