پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

میں خواجہ سرا کمیونٹی سمیت سب کیلئے ایک مثال ہوں،جب اپنی پہچان بنانے کا ارادہ کیا تو گھر والوں نے کیا سلوک کیا؟ پاکستان کی پہلی خواجہ سرا نیوزکاسٹر مارویہ ملک کے افسوسناک انکشافات

datetime 3  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان کی پہلی خواجہ سرا نیوز کاسٹر مارویہ ملک نے خود کو پورے معاشرے کے لیے ایک مثال قرار دیتے ہوئے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ جب خواجہ سراؤں کو گھر سے نکال دیا جاتا ہے تو پھر ان کے پاس سڑکوں پر بھیک مانگنے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں رہ جاتا۔لاہور کے ایک نجی چینل پر بحیثیت نیوز کاسٹر خدمات انجام دینے والی مارویہ ملک نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں اپنی کمیونٹی سمیت سب کے لیے ایک مثال ہوں کہ

جب خواجہ سرا فیشن اور میڈیا میں جگہ حاصل بناسکتے ہیں تو دیگر شعبوں میں بھی وہ اہمیت کے حامل ہیں۔میری مثال امن کا پیغام دیتی ہے اور ملک میں شعور پیدا کرتی ہے۔21 سالہ مارویہ نے بتایا کہ انہوں نے صحافت میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور پھر فیشن کی دنیا میں اپنا سفر بطور میک اپ آرٹسٹ شروع کیا اور بعد میں تھیٹر پرفارمنس بھی دی۔مارویہ نے بتایا کہ جب انہوں نے معاشرے میں اپنی پہچان بنانے کا ارادہ کیا تو ان کے گھر والوں نے بالکل بھی حوصلہ افزائی نہیں کی بلکہ ان پر ظلم و تشدد کیا اور انہیں گھر بیٹھنے پر مجبور کیا گیا لیکن انہوں نے کسی کی نہیں مانی اور پھر ایک دن ان کے گھر والوں نے انہیں گھر سے نکال دیا۔اس سب کے باوجود بھی انہوں نے ہمت نہیں ہاری بلکہ اپنے دوسرے خواجہ سرا دوستوں کی مدد اور حوصلہ افزائی سے اپنے مقصد کے حصول میں لگی رہیں۔اس موقع پر انہوں نے شکوہ کیا کہ جب والدین اور گھر والے ہی کسی خواجہ سرا بچے کو تعلیم و تربیت نہیں دیں گے اور اسے گھر سے نکال دیں گے تو وہ سڑکوں پر بھیک نہیں مانگے کا تو اور کیا کرے گا۔اس حوالے سے حکومتی سطح پر قانون سازی کارآمد ثابت ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ خواجہ سراؤں کے ملکیتی حقوق کے حوالے سے بھی کام کرے، جہاں ان کی تعلیم ضروری ہے وہیں ان کا پراپرٹی میں حصہ بھی ضروری ہے تاکہ وہ اپنا کوئی کاروبار کرسکیں اور اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکیں۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…