اسلام آباد (این این آئی) مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کے معاملے پر پرعزم ہے، تشدد کا راستہ اپنانے کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات ہی واحد راستہ ہے جو سودمند ثابت ہوسکتا ہے۔مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے یہ بات منگل کو بھارئی ہائی کمشنر اجے بساریا سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا نے مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا
جس میں مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال سمیت دو طرفہ تعلقات میں بہتری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان کشمیر کے معاملے پر پرعزم ہے، تشدد کا راستہ اپنانے کا کوئی فائدہ نہیں، مزاکرات ہی واحد راستہ ہے جو سودمند ثابت ہوسکتا ہے۔بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا نے کہا کہ دونوں ممالک میں اعتماد سازی کیلئے تجارت، ملزمان کے تبادلوں اور میڈیکل ٹیموں کے دوروں جیسے اقدامات کی ضرورت ہے۔