جمعرات‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2024 

جنہوں نے کبھی یونین کونسل کا الیکشن نہیں لڑا، وہ پارٹی نظرئیے کی بات کر رہے ہیں؟عمران خان نے فوزیہ قصوری کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کردیا

datetime 3  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)فوزیہ قصوری کے الزامات پر بالاخر عمران خان کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوگیا،ایسا جواب دے دیا کہ الزام لگانے والے بھی تسلیم کرنے پر مجبور ہوجائیں گے، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی اہم خاتون رہنما فوزیہ قصوری کے پارٹی قیادت سے اختلافات اور ان کی جانب سے الزامات لگائے جانے کے بعد پہلی بار تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بھی کھل کر بول پڑے ،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جنہوں نے کبھی یونین کونسل کا الیکشن نہیں لڑا،

وہ پارٹی نظرئیے کی بات کر رہے ہیں؟ ، فوزیہ قصوری کے مطابق مجھے سیٹ نہیں ملی تو پارٹی میں میریٹ نہیں؟فوزیہ قصوری کے الزامات پر کہ پیپلزپارٹی کے لوگوں کو کیوں شامل کیاگیا اور پارٹی اب نظریاتی نہیں رہی اور عمران خان پارٹی کو اپنی مرضی سے چلا رہے ہیں پر عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے فوزیہ قصوری کے ردعمل پر بہت تکلیف ہوئی ہے کیونکہ فوزیہ قصوری نے پارٹی کے لئے بہت کام کیا ہے اور وہ کام زیادہ تر2013تک ہے اس کے بعد انہوں نے کچھ خاص نہیں کیا،عمران خان نے کہا کہ پارٹی کی ابتداء میں میرے ساتھ صرف بیس لوگ تھے کوئی میرے ساتھ تھا ہی نہیں، چھوٹی سی پارٹی تھی ، جو الیکٹ ہونے والے لوگ تھے وہ تو ہماری پارٹی میں شمولیت ہی نہیں کرتے تھے یہاں تک کہ یونین کونسلر تک تحریک انصاف میں شامل ہونا نہیں پسند کرتے تھے، ہم اس وقت کوشش کررہے تھے ،میں نے ایک حلقہ بنایا ہوا ہے میں الیکٹ ایبل نہیں تھا میں نے خود کو الیکٹ ایبل بنایا، جنہوں نے کبھی یونین کونسل کا الیکشن نہیں لڑا اور وہ نظریئے کی باتیں کررہے ہیں ،2013میں ہمارے انٹرا پارٹی الیکشن تھے جس میں فوزیہ کو دوہری شہریت کی وجہ سے نااہل قرار دیاگیا فوزیہ سمجھتی تھیں کہ عمران خان پارٹی الیکشن کمیشن کے فیصلے کو مسترد کردیں اور فوزیہ قصوری کو اہل قراردیں، فوزیہ قصوری نے 2013میں بھی ٹی وی پر آکر بہت شور مچایا تھا

لیکن میں نے اس وقت کوئی ایکشن نہیں لیا مجھے ایکشن لینا چاہئے تھا۔کسی کو اجازت نہیں ہونا چاہئے کہ پارٹی کے مسئلے ٹی وی پر لے کر جائے ، انہوں نے کہاکہ فوزیہ قصوری نے پھر مجھ سے سینٹ کے الیکشن کی سیٹ کے لئے اپلائی کردیا، وہ سیٹ خیبرپختونخوا کی سیٹ تھی وہاں کے ممبرز نے کہہ دیا تھا کہ ہم ووٹ نہیں دیں گے باہر کے امیدوار کو جس کی وجہ سے فوزیہ قصوری کا نام مسترد ہوا، فوزیہ قصوری زیادہ تر امریکہ میں ہوتی ہیں ، اسلام آباد دھرنے سمیت سخت وقت جب بھی آئے

فوزیہ قصوری کہیں بھی نہیں تھیں، عمران خان نے کہا کہ فوزیہ قصوری کے لگتاہے ن لیگ کے ساتھ رابطے ہیں،انہوں نے انکشاف کیا کہ 1997ء میں ہماری پارٹی صرف پانچ مہینے کی تھی اور ہمیں ن لیگ نے سیٹیں آفر کیں لیکن ہم نے انکارکردیا، یہ نظریہ ہوتاہے۔ہم نے اس کے بعد الیکشن میں صرف ایک سیٹ جیتی ہم نے نقصان اٹھایا لیکن نظریئے کے خلاف کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ فوزیہ قصوری اگر ٹی وی پر نہ جاتیں تو میں ان کو بلاتا اور ان کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کرتا

لیکن اگر کوئی دھمکی دیتاہے کہ اگر مجھے سینٹ کی نشست نہیں دی گئی تو میں ن لیگ میں شامل ہوجاؤں گی، عمران خان نے اس سوال پر کہ فوزیہ قصوری کے لئے تحریک انصاف کے دروازے بند ہوچکے ہیں؟ عمران خان نے کہا کہ فوزیہ قصوری نے ٹی وی پر آکر اور الزامات عائد کرکے خود اپنے لئے دروازے بند کرلئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ کوئی پارٹی کسی رکن کو یہ اجازت نہیں دے سکتی کہ آپ میڈیا پر آکر وہ باتیں اپنی قیادت کے بارے میں کہیں جو کہ مخالفین کہہ رہے ہیں یہ کوئی بھی نہیں برداشت کرسکتا۔



کالم



ڈنگ ٹپائو


بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…