جمعرات‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2024 

پاکستان پر دہشت گردوں کا بڑا حملہ پلان کر لیا گیا ،دنیا بھر سے ہزاروںدہشتگرد افغانستان کے اس حصے میں کیوں جمع ہو رہے ہیں،پاکستان میں حملے کیلئےکن لوگوں کو بھرتی کیا جا رہا ہے؟حاضر سروس پاکستانی جنرل نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

datetime 3  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ افغانستان میں داعش شمال اور شمال مشرق میں سرائیت اختیار کر رہی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے 76 ہزار افراد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہوئے،127 ارب ڈالر کا مالی نقصان 5700 فوجی افسر اور جوان شہید ہوئے ،18ہزار فوجی افسر اور جوان زخمی ہوئے،17614

دہشت گرد ہلاک کئے گئے،افغان سر زمین سے حالیہ عرصے میں 862 دہشت گرد حملے پاکستان میں ہوئے ہیں۔ منگل کو ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نیکٹا کا نفرنس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ دنیا کے لئے نائن الیون کے بعد شروع ہوئی ہو گی۔پاکستان کے لئے دہشت گردی کے خلاف جنگ 1979 میں شروع ہوئی۔دہشت گردی کے خلاف جنگ چار مرحلوں میں شروع کی۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کا پہلا مرحلہ 2002 سے 2007 ہے۔دوسرا مرحلہ 2009 سے 2013 ہے۔تیسرا مرحلہ 2013 سے 2014 اور چوتھا مرحلہ جاری ہے ۔پاکستان کے 76 ہزار افراد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہوئے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 127 ارب ڈالر کا مالی نقصان 5700 فوجی افسر اور جوان شہید ہوئے ۔18ہزار فوجی افسر اور جوان زخمی ہوئے ۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 46370کلومیٹر کا ایریا بازیاب کرایا گیا۔17614 دہشت گرد ہلاک کئے گئے۔افغانستان میں داعش شمال اور شمال مشرق میں سرائیت اختیار کر رہی ہے۔دہشت گرد عناصر افغانستان فرار ہو گئے ہیں جو دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔افغان سر زمین سے حالیہ عرصے میں 862 دہشت گرد حملے پاکستان میں ہوئے ہیں۔ان حملوں میں سے 483 ناکام بنائے گئے ہیں۔پاکستان نے 975 جبکہ افغانستان نے 218 چیک پوسٹیں بارڈر پر قائم کی ہیں

۔27لاکھ افغان مہاجرین کی آبادی سے دہشت گردی کے لئے لوگ بھرتی کئے جاتے ہیں۔پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہشت گردوں کی قیادت اور مالی امداد کو نشانہ بنایا۔ دہشت گردوں کا انفرا سٹرکچر مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔پاکستان امن اور ترقی کی جانب گامزن ہے۔قبائلی علاقوں میں ستر کروڑ امریکی ڈالر سے ترقیاقی منصوبے اور نوجوانو ں کے لئے روز گار کی سکیمیں شروع کی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ڈنگ ٹپائو


بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…