اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سمیت دنیا بھر میں یکم اپریل کو اپریل فول منایا جاتا ہے ، اس دن لوگ اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے مذاق کرتے ہیں اور انہیں جھوٹی خبریں دے کر محظوظ ہوتے ہیں، لیکن کبھی کبھار حد سے زیادہ مذاق نقصان کا باعث بھی ہوتا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ پنجاب کے شہر سانگلہ ہل میں پیش آیا۔ہوا کچھ یوں کہ
رواں ماہ یکم اپریل کو بیرون ملک رہنے والے کچھ لوگوں نے سانگلہ ہل میں اپنے اہل خانہ کو فون کر کے شرارتاً پیاروں کی ہلاکت کی جھوٹی خبر دی، ہلاکت کی خبر سن کر گھر میں صف ماتم بچھ گئی اور تمام خواتین غم سے نڈھال ہو گئیں۔حالات زیادہ سنجیدہ ہوئے تو نوجوانوں نے اپنی شرارت سے گھر والوں کو آگاہ کیا ، جس پر ان کی جان میں جان آ گئی ۔