منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

پاکستان کے حالات ایک بار پھر خراب کرنے کیلئے اس بار پختونوں کو استعمال کئے جانے کا انکشاف،کس جماعت کو بیرون ملک سے بھاری رقم فراہم کردی گئی، خفیہ اداروں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

datetime 3  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پشتون تحفظ موومنٹ کو بیرون ملک سے ایک ملین ڈالر بھجوائے جانے کا انکشاف، معروف ویب سائٹ کا دعویٰ۔ پاکستان کے حالات بگاڑنے کیلئے عالمی طاقتوں اور دشمن ممالک کی سازش بے نقاب ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پشتون تحفظ موومنٹ کے نام سے ابھرنے والی قوم پرست تحریک کا دائرہ اثر بڑھتے ہی ملک کے سکیورٹی اداروں میں اس تحریک

کی نوجوان مگر ناپختہ قیادت کے غلط ہاتھوں میں جانے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے ۔ پاکستان کے معروف ویب سائٹ نے پشتون تحفظ موومنٹ کے حوالے سے مستند ذریعہ سے دعویٰ کیا ہے کہ حال ہی میں پشتون تحفظ مومنٹ کو بیرون ملک سے ایک ملین ڈالر بھجوائے جانے کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔ اب تک کی چھان بین کے مطابق مذکورہ رقم سمیت بعض دیگر رقوم کی فراہمی کیلئے معروف قوم پرست رہنماؤں اور ایک دینی شخصیت کو بھی استعمال کیا گیا ہے جنہیں ایسے امور سر نجام دینے کا تجربہ ہے۔ ایک مد میں رقم کابل اور دوسری مد میں رقم لندن سے بھجوائی گئی۔ ایک اور ذریعہ کے مطابق پشتون تحفظ موومنٹ کے قائد منظور پاشتین نیک نیتی سے قبائلی پشتونوں کو درپیش مسائل منظر عام پر لانے کیلئے اٹھا تھا ۔ اس کے عام سے رہن سہن اور کھاتوں میں اب تک کوئی فرق نہیں پڑا لیکن جیسا ماضی میں ہوتا آیا ہے، نادیدہ ہاتھوں نے اس تحریک کا رخ موڑ دیا ہے۔ بات شروع ہوئی تھی نقیب محسود کے بہیمانہ قتل سے لیکن راؤ انوار نے خود کو سپریم کورٹ کے حوالے کر دیا اب یہ معاملہ عدالتوں میںزیر سماعت ہے۔ تحریک اب اس نہج پر چل پڑی ہے جہاں ممکن ہے منظور پاشتیں خود کو بے بس سمجھے۔تحریک کے ابتدائی مطالبات منظور ہونے کی پیشرفت کے بعد اصولاً اس تحریک کو مزید آگے بڑھانے کی ضرورت نہیں تھی تاہم اب یہ تحریک نقیب اللہ محسود کے قتل کے حوالے سے

شروع ہونے کے بعد اپنا اثر و رسوخ دیگر سیاسی اور علاقائی مسائل میں بھی استعمال کر رہی ہے اور نئے ایشو پیدا کرنے کی کوشش کرتی نظر آتی ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…